تازہ تر ین

جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ٹوکیو: جاپان میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

شدید زلزلے کے باعث سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ 3 میٹر تک لہریں بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے کوسٹل ایریا کے لوگوں کو فوری بلندی کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ سینکڑوں کلومیٹر دور دارالحکومت ٹوکیو کی بلند و بالا عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت توہوکو شنکانسن (Tohoku Shinkansen) بلٹ ٹرین کی سروس ٹوکیو اسٹیشن سے شِن اوموری اسٹیشن کے درمیان معطل کر دی گئی ہے۔

ٹرین آپریٹر کا کہنا ہے کہ پٹریوں اور سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain