تازہ تر ین

جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہی بارشیں،ہنگامی الرٹ جاری

(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر حصوں میں جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کے بعد، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے عوام کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

 

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری دفاع نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے پیش نظر درج ذیل باتوں پر سختی سے عمل کریں، موسلادھار بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی ریلوں اور وادیوں کے قریب جانے سے گریز کریں، وادیوں میں جمع ہونے والے پانی میں تیراکی سے مکمل پرہیز کریں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں درمیانی سے تیز بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ طائف، میسان، ادھم، تربہ، المواویہ، الخرمہ، رنیہ اور العرضیات میں بھی بارش کا امکان موجود ہے۔

دارالحکومت ریاض سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ الدرعیہ، الخرج، المزاحمیہ، القویعیہ، الدوادمی، الزلفی، المجمعہ، شقراء اور دیگر قریبی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔

 

شہری دفاع نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ عوام میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دی جانے والی سرکاری ہدایات پر نظر رکھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain