بھارت میں نئے جوتے پہننے پر بحث کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی جان لے لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع مہاراج گنج کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 سالہ سورج شرما اور اس کے 15 سالہ بھائی لکشمن شرما کی جانب سے آن لائن جوتے آرڈر کیے گئے تھے، جوتے گھر ڈیلیور ہونے کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کہ پہلے جوتے کون پہنے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جھگڑا اس قدر بڑھ گیاکہ غصے کے عالم میں سورج نے مبینہ طور پر قینچی اٹھائی اور لکشمن پر حملہ کر دیا، جس سے اس کے سر اور ہاتھوں پر بری طرح زخم آئے اور لکشمن بیہوش ہوکر گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیملی کو جیسے ہی واقعے کا علم ہوا وہ لکشمن کو فوری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اسے مردہ قرار دیا گیا۔






































