واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک محفوظ بال روم کی تعمیر کتنی ضروری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹ سروس گزشتہ 150 سال سے وائٹ ہاؤس میں ایک محفوظ ہال کی تعمیر کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کیونکہ موجودہ حالات میں سیکیورٹی کے تقاضے بڑھ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وائٹ ہاؤس میں جدید اور محفوظ بال روم موجود ہوتا تو اس نوعیت کا واقعہ پیش نہ آتا۔ یہ منصوبہ دنیا کی سب سے محفوظ عمارت کے اندر مزید سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بال روم کی تعمیر کے خلاف دائر کیا گیا مقدمہ ایک ایسی خاتون کی جانب سے ہے جس کا اس معاملے سے کوئی براہ راست تعلق نہیں۔ لہٰذا اس کیس کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس میں مجوزہ بال روم کی تعمیر جلد مکمل نہیں ہو سکے گی۔ تاہم اسے سیکیورٹی کے لیے ایک اہم ضرورت قرار دیا جا رہا ہے۔






































