سپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن کے تحت دور افتادہ علاقوں میں ڈیجیٹل کنیکٹوٹی مقامی ترقی کی جانب اہم قدم ہے، وادی شکومن اور سانڈی میں 4 جی سروس کی اَپ گریڈیشن ترقی، عزم اور خدمت کے جذبے کی روشن مثال ہے۔
ایس سی او نے رابطوں کی بہتری، تعلیم اور روزگار کے مواقع کی فراہمی کے لیے 4 جی سروسز کی اَپ گریڈیشن کو ممکن بنایا۔
مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ ایس سی او کی کوششوں اور انٹرنیٹ اَپ گریڈیشن کے باعث علاقے میں ڈیجیٹل سروسز کے معیار میں بے پناہ بہتری آئی ہے۔
مقامی شہری کا کہنا تھا کہ ایس سی او کے جدید نیٹ ورک کے بدولت اب ہم اپنے گاؤں میں رہ کر ہی پوری دنیا سے جڑے ہوئے ہیں، تیز رفتار انٹرنیٹ کا قیام طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک سنگ میل ہے، امید ہے کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
مشکل ترین جغرافیہ میں سہولیات کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ادارے عوامی خدمت کیلئے پُرعزم ہیں، ایس سی او کا یہ احسن اقدام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں یکساں ترقی اور خوشحالی کی ایک مضبوط کڑی ہے۔





































