Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • ایرانی وزیر خارجہ: جہاز پر یوکرینی حملہ بغیر جواب نہیں رہے گا
    • امریکی سیاستدان نے ٹرمپ کی امارات، سعودی عرب اور قطر سے قربت کا مبینہ راز فاش کر دیا
    • 82 کلوگرام وزن اٹھا کر میرابائی چانو نے کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
    • مریم محمود یوئیفا ویمنز چیمپئنز لیگ میں کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر بن کر تاریخ رقم کر گئیں
    • تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ
    • امریکا کی جانب سے حملے روکنے کے بعد ایران نے جوابی کارروائی مؤخر کر دی
    • انعم عزیر نے پاکستان کی پہلی 100 کلومیٹر ماؤنٹین ٹرائل میراتھن جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائی کا عندیہ
    • زخمی صحافی علاج کے لیے غزہ سے نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
    • عبداللہ شفیق اور سعود شکیل ویسٹ انڈیز دورے کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل
    • پرہلاد جوشی بھارت کے نئے وزیرِ تعلیم مقرر
    • پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 27 ہزار روپے تک پہنچ گئی
    • کویت نے بھی سعودی عرب کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان کو خلیجی سلامتی کا اہم شراکت دار تسلیم کر لیا
    • شاہنواز دہانی سری لنکا کے جنگلات کی سیر میں مصروف
    • جنوب مشرقی ایران میں 4.6شدت کا زلزلہ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
    • ہم نے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا: کویت
    • مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہارٹ اٹیک و فالج سمیت امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت

    By Khabrain Newsمئی 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات امراض قلب کے نتیجے میں ہوتی ہیں۔

    دل کی صحت سے جڑے مسائل بشمول ہارٹ اٹیک، دل کی دھڑکن کی رفتار میں بے ترتیبی یا اس عضو کے مختلف حصوں کو پہنچنے والے ہر قسم کے نقصان کے لیے امراض قلب کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

    ایسا تصور کیا جاتا ہے کہ امراض قلب کا سامنا بڑھاپے یا کم از کم درمیانی عمر میں ہوتا ہے۔

    مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں دل کے امراض کی شرح میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔

    ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور تمباکو نوشی کو دل کے متعدد امراض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر تصور کیا جاتا ہے مگر اب دریافت ہوا ہے کہ ایک عام غذائی عادت بھی اس حوالے سے اہم ہوتی ہیں۔

    درحقیقت پروٹین کا زیادہ استعمال امراض قلب کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتا ہے۔

    یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    پروٹین کا استعمال کھانے کی اشتہا کم کرنے سے لے کر مسلز بنانے تک کے لیے اہم ہوتا ہے۔

    مگر جرنل نیچر میٹابولزم میں شائع تحقیق میں پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے زیادہ استعمال اور امراض قلب کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔

    پروٹین میں متعدد امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ مسلز کی نشوونما اور میٹابولک افعال کے لیے ضروری ہوتے ہیں، تاہم تمام امینو ایسڈز مفید نہیں ہوتے۔

    اس تحقیق میں دریافت ہوا کہ پروٹین میں موجود ایک مخصوص امینو ایسڈ leucine ممکنہ طور پر امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق جسم میں اس امینو ایسڈ کی زیادہ مقدار سے ایسا حیاتیاتی عمل متحرک ہوتا ہے جو شریانوں میں چربیلے مواد اور کولیسٹرول کے اجتماع کا باعث بنتا ہے۔

    اس حوالے سے چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دریافت ہوا کہ زیادہ پروٹین والی غذاؤں سے امینو ایسڈز کی تعداد بڑھتی ہے اور مدافعتی خلیات ان امینو ایسڈز کو جذب کرلیتے ہیں، جس سے یہ حیاتیاتی عمل متحرک ہوتا ہے۔

    تحقیق میں انسانی جسم کے اندر بھی اسی ردعمل کی تصدیق ہوئی۔

    محققین نے بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ leucine سے یہ عمل متحرک ہوتا ہے اور مدافعتی خلیات امراض قلب کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

    تحقیق میں یہ بھی دیکھا گیا کہ روزانہ کتنی مقدار میں پروٹین کے استعمال سے یہ خطرہ بڑھتا ہے۔

    محققین نے دریافت کیا کہ روزانہ کیلوریز کی 22 فیصد مقدار اگر پروٹین پر مبنی ہوں تو اس سے مدافعتی خلیات نمایاں طور پر متحرک ہو جاتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پروٹین کے تمام ذرائع میں leucine کی یکساں مقدار نہیں ہوتی، بلکہ حیوانی پروٹینز جیسے چکن یا گائے کے گوشت میں یہ امینو ایسڈ کافی زیادہ ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ متوازن غذا کا استعمال عادت بنایا جائے اور پروٹین کی زیادہ مقدار کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

    انہوں نے تسلیم کیا کہ اس حوالے سے تحقیق کے نتائج محدود ہیں اور طویل المعیاد بنیادوں پر پروٹین سے بھرپور غذاؤں کے اثرات کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.