تازہ تر ین

بیرونِ ملک روزگار کے متلاشی دھوکہ بازوں سے کیسے محفوظ رہیں؟

اسلام آباد : حکومت نے روزگار کیلئے بیرونِ ملک جانے والے پاکستانیوں کے تحفظ اور قانونی معاملات کی پیچیدگیوں سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کو محتاط رہنے اور مکمل قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک روزگار کے حصول کیلئے صرف لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی سے رجوع کرنا کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ملازمت کی مکمل تصدیق بھی لازمی ہے۔

 

بیورو (بی ای او ای) کے مطابق بیرونِ ملک جانے والے افراد کیلئے پروٹیکٹر آف امیگرنٹس کی جانب سے جاری کردہ رجسٹریشن نمبر ’پی ٹی این‘ حاصل کرنا لازمی ہے۔

امیگریشن حکام نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی این کے بغیر کسی بھی شخص کو قانونی طور پر ملازمت شروع کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ روانگی سے قبل بیورو کی سرکاری ویب سائٹ (www.beoe.gov.pk) پر جا کر اپنی ملازمت کی تفصیلات، تنخواہ، معاہدہ اور دیگر شرائط کی تصدیق ضرور کریں۔ اس مقصد کیلئے آن لائن پورٹل پر پی ٹی این درج کرکے معلومات کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

بیرون ملک ملازمت، پروٹیکٹر کا نظام متعارف

بیورو نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملازمت کی تصدیق نہ ہوسکے تو فوری طور پر متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی کے خلاف شکایت درج کرائی جائے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے شہری دھوکہ دہی اور غیرقانونی سرگرمیوں سے خود کو محفوظ بناسکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain