تازہ تر ین

یو اے ای میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نئے قانون کا نفاذ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نجی کمپنیوں کو ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا پابند بنایا گیا ہے۔

اماراتی حکومت نے بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نیا قانون نافذ کردیا۔

وزارت محنت کی جانب سے نجی کمپنیوں کے لیے نئے قانون کا نفاذ کیا گیا ہے۔

وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای میں نجی کمپنیاں ملازمین کو تنخواہیں ہر مہینے کی پہلی تاریخ تک ادا کریں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ورکرز کی تنخواہوں میں تاخیر پر کمپنیوں کےخلاف کارروائی اورجرمانے عائد ہوں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ پہلی تاریخ کے بعد تنخواہ کی ادائیگی سسٹم میں تاخیر تصور ہوگی۔

وزارت محنت کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی صرف نجی کمپنیوں پر لاگو ہوگی، سرکاری اداروں پر اس کا نفاذ نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain