تازہ تر ین

ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، کروڑوں بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

سندھ میں کراچی سمیت 20 اضلاع میں 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے، جہاں 58 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم ایک ہزار 125 یونین کونسلز میں جاری رہے گی۔ حکومت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ہر بچے تک ویکسین پہنچانے اور پولیو فری مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بھی انسدادِ پولیو مہم شروع کردی گئی ہے۔ ای او سی خیبرپختونخوا کے مطابق 46 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، باجوڑ، دیر لوئر، مہمند، مردان، نوشہرہ، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرم اور کرک سمیت مختلف اضلاع میں جاری رہے گی۔ای او سی کے مطابق پشاور اور خیبر میں مہم 7 روز جبکہ دیگر اضلاع میں 4 روز تک جاری رہے گی۔

ادھر پنجاب میں لاہور سمیت 10 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیو کنٹرول پروگرام کے مطابق لاہور میں مہم 24 مئی تک جبکہ دیگر 9 اضلاع میں 22 مئی تک جاری رہے گی۔

 

راولپنڈی، قصور، شیخوپورہ، ملتان، میانوالی، مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں جاری مہم کے دوران 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain