نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے عراق کے مغربی صحرا میں کم از کم دو خفیہ فوجی اڈے قائم کر رکھے تھے، ان اڈوں کو ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی اڈہ چھپانے کیلئے ایک عراقی چرواہے اور فوجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا، 29 سالہ عواد الشمری اسرائیلی کارروائی میں مارا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق عراق کے مغربی علاقے الخائب قصبے کے قریب خفیہ اسرائیلی اڈہ قائم تھا، اسرائیلی اڈہ ایران کیخلاف 12روزہ جنگ میں استعمال بھی ہوا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق خفیہ اڈہ فضائی مدد، ری فیولنگ اور طبی سہولتوں کیلئے استعمال ہوتا رہا، امریکا کو اسرائیلی اڈے کا علم تھا۔
واضح رہے کہ وال اسٹریٹ جرنل بھی عراق میں اسرائیلی فوج کے اڈے کا دعویٰ کرچکا ہے، رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز عراق کے خفیہ اڈے میں موجود تھیں، ایران اسرائیل جنگ کے دوران عراق اہم لاجسٹک مرکز بنا رہا۔






































