اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) ستھرا پنجاب کی نا اہلی ، صفائی کے بد ترین نظام کی وجہ سے نجی سرکا ری سکول کے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ، اسا تذہ اور عوام کی ضلعی انتظامیہ سے اصلا ح احوال کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حمید تحصیل حضرو جو علاقے کا مرکزی امتحانی سنٹر بھی ہے کے سامنے معمولی سی بارش کے باعث گندا اور آلودہ پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ کا سکول پہنچنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے،مگر انتظامیہ کے کا نو ں تک جوں تک نہیں رینگ رہی ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی ستھرا پنجاب کی ٹیمیں کی صفا ئی کی پرا گرس بھی بالکل صفر ہے ، سردیوں کے موسم میں بچے مجبوری کے عالم میں اس آلودہ پانی سے گزر کر سکول داخل ہوتے ہیں، جس سے ان کے جوتے اور جرابیں خراب ہو جاتی ہیں اور بیماریاں پھیلنے کا شدید خطرہ رہتا ہے مگر اس پانی کی نکا سی کے لے کوئی بھی عملی اقداما ت نہیں کیے جا رہے ، اس سے بھی بڑا خطرہ یہ ہے کہ یہا ں کھڑے آلودہ پانی میں کسی موذی یا زہریلے کیڑے مکوڑے کا کاٹنا بچوں کے لیے جا ن لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے، علا قہ مکینو ں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نو از شریف ، ضلعی انتظامیہ ایم این اے اور ایم پی اے اور متعلقہ ارباب اختیار سے پرزور اپیل ہے کہ پورے گاؤں بالخصوص سکول جانے والے اس اہم راستے پر پانی کی مستقل نکاسی (DrainageSystem) کا فوری اور پائیدار حل نکالا جائے اور ستھرا پنجاب کی ٹیمو ں کو ہدایت کی جائے کہ وہ رو زا نہ کی بنیا د پر اس علا قے کی صفائی کریں تاکہ بچو ں کو تعلیم حا صل کر نے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔
