صنعا(این این آئی) یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یمنی مسلح افواج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 حملوں میں 1,540 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل روک لیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور تیسرے بڑے شہر تعز میں شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر بھرپور جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔یمنی سرکاری افواج کے مطابق گزشتہ روز تعز کے اطراف کئی محاذوں پر شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ حوثی جنگجوں نے 3 دیہات پر قبضہ کر لیا۔حوثی گروپ کے زیرِ انتظام ٹی وی کے مطابق صنعا اور تعز سمیت کم از کم 3 صوبوں پر فضائی حملے کیے گئے جن کا الزام سعودی قیادت میں قائم اتحاد پر عائد کیا گیا۔یمنی حکومت کی حامی افواج کے ترجمان نے صنعا میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کا دعوی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 حملوں میں 1,540 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل روک لیے۔
