کراچی(این این آئی) منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے گرد قانونی گھیرا ایک بار پھر تنگ ہو رہا ہے،
جبکہ عدالت نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ سیشن عدالت نے انمول عرف پنکی کے خلاف مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے منشیات کے مقدمے میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
