میانوالی(این این آئی)واں بھچراں کے نواحی علاقہ شادیہ کا 34 سالہ رہائشی نوجوان محمد عامر ولد خان محمد ساندھ سکنہ شادیہ واں بھچراں میانوالی نے معمولی گھریلو ڈانٹ ڈپٹ پر دل برداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا چراغ ہمیشہ کیلئے گل کرلیا، متوفی کی نمازہ جنازہ شادیہ میں ادا کی گئی بعد ازاں اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔
