کراچی (این این آئی) شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث حادثات کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں ٹرک اور واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثات میں ملوث دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے۔ تفصیلات
کے مطابق پہلا حادثہ لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی میں پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دوسرا حادثہ منگھوپیر میں گرم چشمہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حادثات میں ملوث ٹرک اور واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 697 ہوگئی ہے۔ شہریوں نے ہیوی ٹریفک کے باعث بڑھتے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بریکنگ نیوز
- خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
- اسلام آباد: بلوچستان بار کونسل کا وفد چیف جسٹس آف آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان سے ملاقات کر رہا ہے۔
- ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
- کراچی، پولیس اہلکار بن کر غیرملکی مہمانوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
- مالیاتی فراڈ کی سکیموں کے خلاف ایس ای سی پی کا نیا یونٹ قائم
- بلدیاتی الکیشن امیدواروں نے انتخابی مہم شروع کر دی افسروں عملے کی تربیت
- دیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ
- شادی پر جانے والا خاندان لٹ گیا، گھر سے ایک کروڑ کا سامان چوری
- کالے بچھوؤں کی فروخت کے 24 ارب روپے بینکوں میں پھنس گئے
- آئی جی پنجاب عبدالکریم 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔
- لاہور:دکاندار نے ایل پی جی گیس سلنڈر فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔
- سعودی عرب ، توہینِ مذہب کے الزام میں گرفتار سری لنکن شہری کی سزائے موت منسوخ
- جرمنی، لڑکی کو ہراساں کرنے والےروبوٹ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا
- نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان نے اپنا نیا لوگو متعارف کرا دیا
- آئی جی پنجاب سے کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرتربیت 6افسران کی ملاقات
- پاکستان ،روس کا مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اعادہ
- سیہون ہسپتال کے وارڈ میں سانپ داخل، مریضوں میں خوف و ہراس
- جاپان میں پاکستانیوں کیلئے ای پاسپورٹ سروس کا آغاز آج سے ہو گا
- دنیا بھر میں خوراک کا عالمی د ن کل منایا جائے گا
- لاہور:دی نالج آف آرٹ اکیڈمی کے زیراہتمام خواتین خطاطی نمائش دیکھ رہی ہیں۔
