اسلام آباد (این این آئی) طالبہ لائبہ کی خودکشی کے کیس میں ملزم نعمان سے 21لاکھ روپے کی
ریکوری کر لی گئی۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایکسائز اسلام آباد میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔پولیس نے کہا کہ ملزم نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ریکوری مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
