کراچی (این این آئی)پاک سرزمین پارٹی نے گورنر سندھ پر جوابی وار کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کردیا پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈوکیٹ نے عشرت العباد کو فی الفور گرفتار کرنے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیاہے۔پی ایس اپی رہنما انیس ایڈوکیٹ نے گورنر سندھ کی جانب سے مصطفی کمال پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ سیاسی ہوچکے اور انہوں نے گورنر ہاو¿س کو سیاسی اکھاڑا بنادیا ہے سربراہ پی ایس پی پر الزام لگانے والے عشرت العباد خود جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہے ہیں۔انیس ایڈوکیٹ نے کہا کہ سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات ہوگی تو گورنر سندھ بھی اس میں ملوث ہوں گے وہ گورنر ہاو¿س کی چار دیواری سے باہر نکلے تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ دنیا کیا ہے ، بحیثیت مئیر کراچی مصطفی کمال نے کراچی شہر کی ترقی کے لئے جو ترقیاتی کام کئے اسے پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا نے سراہا ، سابق مئیر نے اپنے دور میں شہر کی شکل تبدیل کرڈالی اس کا اعتراف خود ان کے بدترین مخالفین نے بھی کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر سندھ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیکر حقائق کا سامنا کریں۔
بریکنگ نیوز
- ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
- ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
- بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
- مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
- امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
- برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
- ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
- نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
- ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
- کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
- ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
- پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
- روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
- امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
- * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
- درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
- وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
- مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
- اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
