اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سی پی این ای کے صدر ضیاءشاہد نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں مظلوم کو انصاف اور غریب کو روٹی نہیں ملے گی ملک کیسے جنت نظیر بنے گا،ایک کمرے میں پانچ جماعتیں کیسے پڑھائی جا سکتی ہیں اور 15 ہزار کا ملازم کیسے دس ہزار کابجلی کا بل ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے سی پی این ای کی قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سیاستدانوں کی میڈیا پر تنقید کے جواب میں کہا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں صحافت کا آغاز کیا جب میں تھرڈ ائیر کا طالبعلم تھا۔میں نے کئی حکومتیں آتے اور جاتے دیکھیں میں چند سوال مہمانوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا میرے قائد نے کہا تھا کہ اگر میرے پاکستان میں غریب کے لئے چھت اور مظلو م کے لئے انصاف نہیں تو مجھے ایسا پاکستان نہیں چاہےے۔انہوں نے کہا کہ میں سیاستدانوں سے ایک سوال پوچھتا ہوں کہ اگر ایک پندرہ ہزار کا ملازم دس ہزار بجلی کا بل کیسے ادا کرے۔ اور ایک کمرے کے سکول میں ایک استاد کیسے پانچ کلاسوں کو تعلیم دے سکتا ہے۔آپ جو چاہے کریں پانچ سال کی بجائے پچاس سال حکومت کریں جو چاہے کریں لیکن قائد کے خواب کے مطابق مظلو م کو انصاف فراہم کریں اور غریب کو روٹی دیں ۔ آپ کس کے لئے سیاست کررہے ہیں اور آپ نے عوام کو کیا سہولت دی ہے۔انہوں نے کہا ہم نے اس ملک میں جمہوریت سے تنگ لوگ بھی دیکھے اور سیاسی جماعتوں کا سہار ا لیتے ڈکٹیٹر بھی دیکھے اور مسلم لیگ سے تو ہر ڈکٹیٹر نے تحفظ لیا۔ انہوں نے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کو سہولت دیں آج تو نلکے کی ٹوٹی اور بجلی کا میٹر پیسے دئےے بغیر ٹھیک نہیں ہوتا۔ اگر میڈیا نے آپ کا ساتھ نہیں دیا تو آپ نے عوام کو کیا دیا۔ قبل ازیں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بعض سیاستدانوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیا ملک میں سیاسی جماعتوں کے اندر اتحاد پیدا نہیں ہونے دیتا ۔شام کو مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں کو میڈیا پر بلا کر آپس میں لڑایا جاتا ہے۔ ضیاءشاہد نے سیاستدانوں کے اس اعتراض کے جواب میں کہا کہ میں بھی آپ سے چند سوال کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے ستر سال میں قوم کو کیا دیا۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان ،شیری رحمان، سراج الحق اور دیگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے صحافتی کیرئیر میں آپ کے بزرگوں سے خصوصی تعلقات رہے ہیں اور مجھ پر ہمیشہ شفقت فرماتے تھے۔ ہم نے اس ملک میں جمہوریت سے تنگ لوگ بھی دیکھے ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہنے والے بھی ۔ انہوں نے کہا نظام کو ٹھیک کرنے والے ڈکٹیٹروں کو بھی سیاسی جماعتوں نے پناہ فراہم کی اور مسلم لیگ سے تو ہر ڈکٹیٹر نے تحفظ حاصل کیا۔ انہوں نے کہا مجھے اس سوال کا جواب دیں کہ ایک پندرہ ہزار کا ملازم اپنا دس ہزار کا بجلی کا بل کیسے دے۔ انہوں نے کہا میرے دفتر میں ایک نائب قاصد پندرہ ہزار تنخواہ لیتا ہے اور مجھے سب سے زیادہ درخواستیں بھی ان کی جانب سے آتی ہیں کہ ہمیں بجلی کا بل جمع کرانا ہے ایڈوانس تنخواہ دیں ساتھ بجلی کا بل بھی لف ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اگلے مہینے بھی یہ پیسے نہ کاٹے جائیں کہ ہم گزارہ کیسے کریں گے۔ جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ ایک موقع پر جب انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو سیاست میں لانے والا میں تھا اور میرے آفس میں بیٹھ کر پارٹی کا منشور لکھا گیا میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ ایک کامیاب کھلاڑی رہے ہیں اور آپ سیاست میں آکر ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں اس پر ہال سے اچھا اچھا کی آوازیں آئیں اور تالیاں بجائی گئیں۔
بریکنگ نیوز
- بنگلہ دیش خسے کی وبا بے قابو مشتبہ کیسز 2 لاکھ 2 ہزار سے متجاوز
- ٹیلر سوئفٹ کا سنڈریلا لک دیکھ کر مداح تعرہف کیے بغیر نہ رہ سکے
- ٹیکسلا: یوسی خرم پراچہ میں ملک سہیل عمران کے ڈیرہ پر پولیو ویکسنیشن و تربیتی سیشن سے الطاف خان و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
- ایم اینڈ ٹینڈرز محض کاغذی کاروائی زمینی برعکس فنڈز ہڑپ کیے جانے کا انکشاف
- یوفون نے ڈریگنز آف ایشیا میں دو ایوارڈز جیت کر عالمی پذیرائی حاصل کرلی
- گوجر خان: پنجاب کالجز گوجر خان کے پرنسپل میڈل جیتنے والی نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کو انعام دیتے ہوئے۔
- ٹیکسلایو سی خرم پراچہ میں پولیو مہم بارے تربیتی سیشن کا انعقاد
- ریلوے زمینوں پر تنازعات کے باوجود ان جگہوں پر نقشوں کی منظوریاں
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس19اکتوبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- اسلام آباد کی اخبار مارکیٹ دو روز بعد کھول دی گئی اخبارات کی ترسیل بحال
- پولیس کی مبینہ پشت پناہی میں منشیات کا کاروبار عروش پر
- حنا جاوید قتل کیس کا معاملہ، تمام ٹیکنیکل،فرانزک شواہد کے حصول کو یقینی بنایاگیا
- آئیسکو کا بجلی حادثات کی روک تھام کیلئے مؤثر حفاظتی اقدامات جاری رکھنے کا عزم
- نوجوان اتھلیٹ آمنہ خان کی پا ک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ریس میں تیسری پوزیشن
- CDAنے بھارہ کہو میں صفائی کام بہتر بنانے کیلئے ٹھیکہ دیدیا
- سی سی ڈای چکوال کی کارروائی، 15 سے زائد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث چار رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار
- پادشاہان میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، قبرستان کے گیٹ بھی چوری
- تھانہ بنی پولیس کی کارروائی3 پتنگ سپلائرگرفتار، 420 پتنگیں اور 15 ڈوریں برآمد
- وینڈرز کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونا ہسپتالوں میں ادویات کی قلت کا سبب
- مقدمہ، اغوا برائے تاوان کیس کا اہم فیصلہ، 5 مجرمان کی عمر قید کی سزا برقرار
