لاہور(شوبزڈیسک)فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی کی ضرورت ہے ورنہ اندھیروں کو ختم کرنا ممکن نہیں ہو گا۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نور نے کہاکہ کم لاگت سے بھی معیاری فلمیں بنا کر انڈسٹری کی رونق کو بحال کیاجا سکتا ہے لیکن یہ کام صرف باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈ سٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا اور ہم اس کے احسان مند ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ شوبز کو زندہ رکھنے کےلئے معیاری اور منفرد فلمیں بنائی جائیں۔