لاہور (ویب ڈیسک ) سابق انسپکٹر پنجاب پولیس عابد باکسر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف پولیس کے ذریعے مخالفین کو قتل کرواتے ہیں جبکہ 4قتلوں کو الزام مجھ پر بھی ڈلوایا ہے۔ عابد باکسر کا کہناتھا کہ میں نے کوئی قتل نہیں کیا ،میرے تمام پولیس مقابلوں کی تفتیش ہوچکی ہے جبکہ میں نے رانا ثنا اللہ سے کہا کہ میرے خلاف تفتیش کسی اور سے کروائیں۔ایس ایس پی عمر ورک نے بے شمار قتل کیے ہیں ، عمر ورک کے ساتھ ساتھ حنیف جیولر ز کی بھی تفتیش کی جائے اور پوچھا جائے کتنے من ڈکیتیوں کا سونا بیچا ہے؟۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے میرا نام لینے کے بعد عالمی سطح پر میری تفتیش ہوئی۔ عمران خان پنجاب پولیس کوتبدیل نہیں کرسکتے ، خان صاحب کوشش کرسکتے ہیں لیکن پولیس میں بگاڑ بہت زیادہ ہے۔