Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا ٹرمپ کو فٹبال جرسی کا تحفہ
    • انڈونیشیا کے بعض علاقوں میں 6.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
    • لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پرویز الہٰی کو 15ووٹ زیادہ ملے ،ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی

    By Daily Khabrainاگست 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ارکردگی کا اثر ضرور ہوتا ہے ایک ٹرم گزرنے کے بعد اگر پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے ایک پارٹی دوبارہ آتی ہے۔ اب محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن خواہ کتنی ہی اس پر تنقید کرے۔ اس کا مطلب ہے کہ پرویز خٹک کی حکومت نے اچھی پرفارمنس دی ہے کہ جس کی بنا پر پی ٹی آئی کو پہلے سے زیادہ اکثریت سے خیبر پختونخوا میں حکومت ملی ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان میں تو جو کچھ ہوا وہ سیاست کا اثر ہو سکتا ہے خیبرپختونخوا میں تو جو لوگوں نے جو دیکھاجو محسوس ہوا، جو حاصل کیا ہے جو تکلیف اٹھائی یا فائدہ اٹھایا اس کی بنا پر ووٹ پڑے ہیں، چودھری پرویز الٰہی نے زبردست قسم کی کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ بڑی بات ہے کہ ان کو جو اصل ووٹ ملنے چاہئے تھے اس سے بھی 15,10 ووٹ زیادہ ملے ہیں۔ ان لوگوں کو بھی انہوں نے ووٹ لئے جو مسلم لیگ ن میں چلے گئے تھے جو ق لیگ کو چھوڑ کر چلے گئے تھے لیکن آج 10 سال میں حکومت کے ساتھ رہنے کے باوجود اب انہیں موقع ملا ہے تو پھر پرویزالٰہی کو ووٹ دے دیا ہے تو اس کا مطلب ہے ان کے روٹس جو تھے وہ اپنی جماعت میں بہت گہرے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی سپیکر شپ ان کے لئے بڑی آسانی ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ برس ہا برس سے پنجاب اسمبلی میں رہے ہںی دوسرا یہ کہ وہ متعدد بار وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ پھر ایک مرتبہ وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ جب سے بڑی بات یہ ہے کہ تعلقات کے اعتبار سے چودھری فیملی کے سوشل لیول پر تعلقات لوگوں سے بہت اچھے ہیں لہٰذا میں نہیں سمجھتا کہ ان کے مخالف ترین لوگ بھی جو کہ مسلم لیگ ن میں ہیں وہ کوئی ہو سٹائل رویہ پرویز الٰہی کے خلاف نہیں استعمال کر سکتے۔ اور پرویز الٰہی بھی ان کو اچھے طریقے سے ہینڈل رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے ووٹ 162 ووٹ تھے ان کو 147 ووٹ ملے۔ ان کو 15 ووٹوں کا فرق سامنے آتا ہے۔ جو لوگ پہلے ان سے کہہ رہے تھے کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنے گا۔ کیا یہ مسلم لیگ ن کے لئے الارمنگ نہیں ہے اس سوال کے جواب میں ضیا شاہد نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ مجھے لگتا ہے 3 سے 4 ماہ کے اندر اندر مسلم لیگ ن کے 20,15 لوگ کسی نہ کسی شکل میں گروپ کے طور پر اعلان کر کے یا ویسے ہی ان سے الگ ہو جائیں گے۔ جگنو محسن کا یہ کہنا کہ جو جیتے گا اس کو اعتماد کا ووٹ دوں گی۔ اب جب لوگوں کو نظر آئے کہ اب آگے کس پارٹی کی حکومت نہیں ہے تو لوگوں کی ترجیحات بدل جاتی ہیں۔ اور وہ لوگ پچھلا کوئی احسان بندی کا جذبہ نبھانے کے لئے ساتھ تو رہتے ہیں لیکن ان کی وفاداری کوئی زیادہ مضبوط نہیں رہتی۔ کسی نے بہانے آپ کو بوری خالی ہوتی نظر آئے گی اور آپ کو یاد ہو گا کہ ایک زمانے میں جب ہم نے چودھری شجاعت کا انٹرویو کیا تھا کہ بوری میں سوراخ ہو جائے گا اور دانے گرنے لگیں گے اور ان کے پرندے جب اڑیں گے تو ہماری چھتری پر آ کر بیٹھیں گے۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت ان کی پیش گوئی فوری طور پر پوری نہیں ہوئی بالآخر آج اشارہ ہے اس بات کا کہ جن لوگوں نے خفیہ طور پر ووٹ دے دیئے تو کوئی کسی کا غلام تو ہوتا نہیں اس کا مطلب کہ ٹرینڈ سیٹ تو موجود ہیں، پرندوں کے اڑنے کی ان کو ایک موقع چاہئے ذرا کسی ایک پوائنٹ پر نعرہ مستانہ لگا کر کہ ہم تو اختلاف رکھتے ہیں اسش بات پر۔ پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ہی ہوں گے میرا خیال سعد رفیق نیب کے چکر میں پکڑے جائیں گے۔ دیکھتے ہی دیکھتے جب ایک شخص اپنی نسل میں اچانک سعد رفیق ہے ڈیفنس میں رہتا ہے۔ ٹھاٹ باٹ میں ہے، سارا خاندان کے بڑے بڑے گھر بھی ہیں بڑی کوٹھیاں ہیں۔ کالونیوں ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالک بھی وہ بن گئے۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ کہیں نہ کہیں سے تو لین پھسلن آئی ہو گی۔ قمرالزمان چودھری کی طرح احتساب بیورو ہوتے تھے اس میں کام چل گیا لیکن ذرا اوکھی قسم کی نیب ہے اوراس دور میں بچنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ جب ہم آرمی چیف صاحب کے ساتھ سوا تین گھنٹے کی پریس بریفنگ میں گئے تھے تو ایک ہی بات تھی جو انہوں نے کہا یہ وہی بات ہے جو چیف جسٹس صاحب کی بھی میں نے سنی۔ یہی بات میں نے نیب کے سربراہ کی بھی سنی کہ بات غلط ہے کہ ہمیں فوج نے کہا کہ یہ کرو وہ کرو اس کو پکڑو اس کو نہ پکڑو۔ لیکن دونوں طرف سے جو ان کانوں نے سنی ہے اور ان آنکھوں نے دیکھی ہے اپنے سامنے بیٹھے ہوئے بندے کو وہ یہ ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ ہم کسی کی رعایت نہیں کریں گے آپ جو میرٹ پر ہوتا ہے اس کو کرو۔ میرٹ پر جس کو پکڑنا ہے جس کو سزا ملنی چاہئے اس کو سزا دو۔ اس وقت بھی میں کتنا پرامید تھا اور اس میز پر ایک سال ڈیڑھ سال سے حالانکہ اس وقت جو حکومت وقت تھی وہ کس کی تھی نظر آ رہا ہے کہ شاید یہ آنے والے 20 سال بھی انہی کے رہیں گے۔ لیکن آپ دیکھیں ایسا نہیں ہوا، اس طرح میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ اگر یہی شکل برقرار رہی کہ پاک فوج، جوڈیشری، احتساب مشینری اس بات پر لگی رہی کہ وہ کسی کی ناجائز مدد نہیں کرے گی۔ دیکھیں اگر وہ ناجائز مدد کرتے نہ آپ سرٹیفکیٹ ان کو دینا چاہتا ہوں احتساب والوں کو وہ یہ کہ اگر یہ مدد کرنے والے ہوتے نہ اگر چیف جسٹس مدد کرنے والے ہوتے تو جہانگیر ترین نااہل نہ ہوتے، اگر احتساب بیورو مدد کرنے والی ہوتی تو آج علیم خان صاحب اتنے اداس دکھائی نہ دیتے۔ بقول ہمارے رپورٹر کے۔ علیم خان کو بھی نیب نے پکڑا ہوا ہے۔ پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کو بھی بلایا ہوا تھا۔ بے شک ان کو سزا نہ بھی ہو لیکن جس الزام پر بلایا ہوا ہے ابھی اس کی پوچھ گچھ جاری ہے ہو سکتا ہے علیم خان کو بھی پوچھ گچھ کے بعد آخر کار سزا نہ ملے یا مل جائے دونوں صورتیں ہو سکتی ہیں اس سے کیا ثابت ہوتا ہے کہ شاباش دینی چاہئے ان لوگوں کو جنہوں نے اس سے کوئی تاثر نہیں پکڑا کون جیتا ہے کون ہارا ہے جو سامنے آ گیا ہے تل دو اس کو۔
    ضیا شاہد نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی سے بڑا خوش ہوں، وہاں پرانی سرداریوں کا دور گزر گیا۔
    گیا دور سرمایہ داری گیا
    تماشہ دکھا کر مداری گیا
    بلوچستان میں خرید و فروخت کا الزام لگانے والے بھی دیکھ لیں کہ جو لوگ اقتدار میں آ رہے ہیں ان کو کسی نے خریدنا تھا۔ اگر کوئی خرید سکتا تو بگٹی، اچکزئی یا بزنجو کی اولادوں و رشتے داروں کو خریدتا جو اتنی دیر سے اقتدار پر قابض تھے۔ اب نئے لوگ آ رہے ہیں ان سے اُمید ہے۔ 20,15 سال سے کے پی میں ہوتی اور کلثوم سیف اللہ کی فیملی کے علاوہ باہر سے کوئی اقتدار میں نہیں آیا۔ نئے لوگوں کے آنے سے بہتری نظر آتی ہے۔ پیپلزپارٹی میں بھی بلاول کی وجہ سے کوئی بہتری آتی نظر آتی ہے۔ اس نے پرفارمنس دکھانی ہے، سندھ میں گزشتہ حکومت کی نسبت اس دفعہ بہتری آئے گی، اب جب کبھی سندھ میں کوئی بڑا واقعہ ہو گا تو وہاںبلاول کی مداخلت دیکھنے میں آئے گی وہ فیصلے کیا کریں گے۔ اگر زرداری جگہ نہیں دیں گے تو بلاول آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ ان کو چاہئے کہ بلاول کو آزادی کے ساتھ بااختیار بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے جب مشاورت، مذاکرات کے بعد فیصلہ کر لیا تھا تو نون لیگ کو ووٹ دینا چاہئے تھا، انکار کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔ جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے جیسی صورتحال ہے۔ اب تو نون لیگ کے گھر والے بھی ان کے ساتھ نہیں رہے۔ عمران خان کو جتنے ووٹ لینے چاہئیں اس سے زیادہ لیں گے۔ صدارتی الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے بظاہرتو عارف علوی ہیں لیکن ایک زمانے میں نئے پیرپگاڑا بھی تحریک انصاف میں زیر بحث رہے ہیں۔ سندھ میں پی ٹی آئی مضبوط نہیں اسے موجود سیاسی عمل سے وہاں قدم جمانے چاہئیں۔ صدر سندھ سے لینا چاہئے کیونکہ بڑے عہدوں پر ابھی تک سندھ سے کوئی شخصیت نہیں آئی۔ مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی صدر مملکت سندھ سے ہی لے گی، اس کے لئے عارف علوی ہی نظر آتے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن صدر کے لئے اپنا امیدوار ضرور لائے گی۔ پیپلزپارٹی کے شہباز شریف کو انکار کے بعد صورتحال اپ سیٹ ہوتی نظر آتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے بھی کہہ دیا کہ شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیں گے حالانکہ نون لیگ سے ہی 10 سال فائدہ اٹھاتے رہے۔ آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی اس حد تک سٹینڈ لے چکی ہے کہ ان کو صدر نہیں بنا سکتی۔ ہو سکتا ہے خواجہ آصف صدر کے امیدوار ہوں، اس پر نون لیگ و پی پی دونوں متفق ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا سنجیدہ ہونا، بلاتفریق پکڑ دھکڑ شروع کر دینا ثابت کرتا ہے کہ اب پہلے والی سیاست نہیں رہی۔ پی ٹی آئی علیم خان کو مائنس نہیں کر سکتی اگر کرنا ہوتا تو وہ ابھی بھی پارٹی کی ترجمانی نہ کر رہے ہوتے۔ سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اچھے شاعر، ادیب و صحافی تھے، اپنی پارٹی کے شعبہ اطلاعات کے صدر ہوتے تھے اور ایک اخبار کے ایڈیٹر تھے، بعد میں وہ سیاست میں آئے۔ واجپائی سے ایک بار آگرہ میں ملاقات ہوئی، 4 سینئر اخبار نویسوں کو انہوں نے کھانے پر مدعو کیا تھا۔ جب میں وہاں گیا تو اپنا موبائل باہر جمع کروا دیا جو واپسی پر غائب تھا میں سکیورٹی والوں سے شکایت کی، سب وہاں سے چلے گئے میں اکیلا کھڑا رہا۔ تھوڑی دیر بعد ادھر سے واجپائی آ گئے میں نے ان سے کہا کہ میرا خیال تھا کہ ہمارے ہاں بڑی بدانتظامی ہے لیکن خوشی ہوئی کہ یہاں کی صورتحال بھی مختلف نہیں میرا موبائل غائب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا نہیں ایسی کوئی بات نہیں آپ کا موبائل ملے گا، تھوڑی ہی دیر بعد کوئی میرا موبائل لے کر آ گیا میں نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

     

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لاہور میں مبینہ سیلز میں بے ضابطگیوں پر ڈبل شاٹ کے آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے

    بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.