Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قادر خان، گبر سے بڑے ولن اور مقدر کے سکندر!

    By Daily Khabrainجنوری 1, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ نامور اداکار قادر خان دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن وہ اپنے مداحوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔بالی وڈ کے باکس آفس پر 1975 سے 2005 تک کسی بھی ہیرو کی حکمرانی رہی ہو لیکن ا±س ہیرو کی حکمرانی کی سلطنت بننے اور قائم رہنے میں قادر خان کا بڑا ہاتھ رہا ہے۔قادر خان پہلے امیتابھ بچن، جتندر، متھن، پھر انیل کپور کے بعد سلمان خان، سنجے دت، اکشے کمار اور سب سے بڑھ کر گوندا تک کے لیے کامیابی کی کنجی بنے۔قادر خان ولن بنے تو امجد خان کے ساتھی کے طور پر نظر آئے بلکہ ا±س زمانے میں جب امجد خان گبر بن کر بالی وڈ میں امر ہوچکے تھے تو قادر خان نے کئی فلموں میں ا±ن سے بھی بڑے ولن کے کردار ادا کیے مثلا فلم ’پرورش‘ اور ’نصیب‘۔کامیڈی میں قادر خان نے شکتی کپور، جونی لیور، پاریش راول، سدا شیو اور انوپم کھیر جیسے بڑے اداکاروں کو” لِیڈ“کیا۔اپنی گرج دار آواز اور ڈائیلاگ ڈلیوری کے لیے مشہور قادر خان نے کئی فلموں کی کہانی اور بہت ساری فلموں کے مکالمے بھی لکھے لیکن دنیا انہیں ایک اداکار کے طور پر زیادہ جانتی ہے۔قادر خان نے پہلی فلم”داغ“ تو 1971 میں کی جس میں انہوں نے وکیل کا کردار ادا کیا لیکن ان کو پہلا مرکزی کردار1977میں امیتابھ بچن اور ونود کھنہ کے مقابل فلم” خون پسینہ “میں بطور ولن ملا جس میں ان کا نام ”ظالم سنگھ“ تھا۔اِسی سال قادر خان فلم ”پرورش“ میں ”سپریمو“ کے کردار میں نظر آئے۔1978میں قادر خان ”مقدر کے سکندر“ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے لیکن ان کی چھوٹی سی اینٹری ہی سکندر کو مقدر کا سکندر بناتی ہے۔امیتابھ اور ونود کھنہ کے ساتھ ساتھ قادر خان نے جتندر کے ساتھ فلمیں کرنا شروع کی اور ’میری آواز سنو‘، ’ہمت والا‘، ’جسٹس چوہدری‘، ’تحفہ سے لاکٹ‘ سمیت کئی مزید فلموں میں کام کیا۔گوندا کے ساتھ ’آنکھیں‘، ’راجہ بابو‘، ’ہیرو نمبر 1‘ اور ’ق±لی نمبر 1‘ جیسی میگا ہٹ فلمیں دیں تو سلمان خان کے ساتھ ’ساجن‘، ’جڑواں‘ اور ’مجھ سے شادی کروگی‘ جس میں اکشے کمار بھی تھے بلاک بسٹر فلمیں ثابت ہوئیں۔قادر خان اتنے ورسٹائل تھے کہ ایک ایک سال میں ان کی 10 سے زائد فلمیں ریلیز ہوتی تھیں اور سب میں ان کے کردار مختلف اور اہم ہوتے تھے۔ قادر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں مجموعی طور پر 400 فلموں میں کام کیا۔قادر خان کی آخری بڑی فلم”محبوبہ“ دس سال پہلے ریلیز ہوئی تھی۔دھڑکن میں استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں ”دلہے کا سہرا“ بھی قادر خان پر خوب چمکا۔قادر خان اور شکتی کپور کی جوڑی غالبا بالی وڈ میں سب سے زیادہ ایک ساتھ کام کرنے والی جوڑیوں میں سب سے اوپر ہوگی۔قادر خان 81 سال پہلے کابل میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 2019 کے پہلے دن کینیڈا میں ہوا۔ قادر خان کے ایک بیٹے سرفراز خان نے فلموں میں کام کیا ان کی سب سے بڑی فلم تیرے نام تھی جس میں وہ سلمان خان کے سب سے سچے دوست بنے تھے۔قادر خان اپنی تحریر، مکالموں اور اداکاری کی وجہ سے کئی بار ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئے لیکن ایوارڈ انہوں نے ’میری آواز سنو‘، ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘ اور ’انگار‘ سے جیتے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی

      ماہرہ خان نے حمل کی خوشخبری سنا دی

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.