Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجرانوالہ:چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مختلف پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد شرکاء کا ساتھ گروپ فوٹو،انسپکشن جج جسٹس شہباز علی رضوی اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر ودیگر جج صاحبان بھی موجود ہیں
    • ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ کیخلاف جعلی ایف آئی آر، شیم ٹرائل اورتماشا ہے، شیریں مزاری
    • امیر مقام کا پشاور میں نجی سکول کے جائے حادثے کا دورہ’ معاوضہ دوگنا کرنے اور سرکاری سکول تعمیر کرنیکا اعلان
    • آٹے کی سپلائی کا 50 فیصد سبسڈائزڈ آٹے پر مشتمل : ڈی جی فوڈ پنجاب
    • امریکی وزیر خارجہ کا لبنانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، علاقائی صورتحال پرغور
    • اقوام متحدہ کا غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
    • کمسن بچیوں سے زیادتی، سابق برطانوی سیاستدان جیفری ڈونلڈسن کو 15 سال قید
    • چیف جسٹس ہائیکورٹ کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کا دورہ
    • آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوب گیا’ ٹینکر اور دیگر اشیا ء سمندر میں تیرتی نظر آئیں:عرب ٹی وی
    • لاہور:ایک لڑکی سکوٹی پر بغیر ہیلمٹ کے اپنی منزل کی جانب گامزن ہے۔
    • بزرگ دادا پر تشدد، پوتا ساتھی سمیت گرفتار
    • گلگت بلتستان، کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
    • گوادر فری زون میں صنعتی منصوبے معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کا پاکستان چائنہ بزنس فورم کے وفد کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
    • انگلینڈ، مردوں میں خودکشی کی شرح ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
    • راولپنڈی:موٹر سائیکل اور گاڑی میں خوفناک تصادم، 2افراد جاں بحق
    • لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام تین روزہ کتاب میلے کے دوسرے روز طالبات کتب خریداری کر رہی ہیں۔
    • پاکستان معدنی شعبے کو ترقی دینے کے نئے مرحلے میں داخل اینسٹیٹیوت آف کاسٹک مینجمنٹ الاونٹس آف پاکستان
    • پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی تعاون سرمایہ کاری اور پارلیمانی روابط بڑھانے پر زور
    • پشاور دیر کالونی سانحہ، نجی تعلیمی اداروں کی انسپکشن اور جانچ پڑتال کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایران کی خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کی کوشش ناکام

    By Daily Khabrainجنوری 16, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایران (ویب ڈیسک ) ایران کی جانب سے مقامی سطح پر تیار سٹیلائٹ کو خلا میں بھیجنے کی کوشش پہلے اور دوسرے مرحلے میں کامیابی کے بعد تیسرے مرحلے میں مطلوبہ رفتار سے پہنچنے میں ناکام ہوگیا۔

    ایران کے وزیر برائے مواصلات محمد جاوید آزاری جاہرومی نے اعلان کیا کہ مقامی سطح پر تیار کیا گیا سیٹیلائٹ کو زمین کے مدار میں بھیجنے میں ناکامی ہوئی ہے۔

    خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر برائے مواصلات محمد جاوید آزاری جاہرومی کا کہنا تھا کہ ’پیام سیٹلائٹ لے کر جانے والا راکٹ لانچ کے تیسرے مرحلے میں ’مطلوبہ رفتار‘ سے پہنچنے میں ناکام ہوا‘۔

    جاوید آزاری جاہرومی کا کہنا تھا کہ راکٹ نے تیسرے مرحلے میں مسائل پیدا ہونے سے قبل پہلا اور دوسرا مرحلہ کامیابی سے عبور کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب راکٹ نے سیٹلائٹ کو زمین کی فضا سے باہر بھیجا تو اس وقت کچھ غلط ہوا۔

    انہوں نے ناکامی کی وجوہات نہیں بتائیں لیکن اس بات کا وعدہ کیا کہ ایرانی سائنسدان اس حوالے سے کام جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: امریکی خدشات کے باوجود ایران کا خلا میں 2 سیٹیلائٹ بھیجنے کا اعلان

    خیال رہے کہ ایران نے 2 نان ملیٹری سیٹیلائٹ پیام اور دوستی خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا، پیام جس کے معنی فارسی میں ’پیغام ‘ کے ہیں اور یہ ایک تصویری سیٹیلائٹ ہے جس کے متعلق ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ کھیتی باڑی اور دیگر سرگرمیوں میں مدد دے گا۔

    یہ واضح نہیں ہے کہ پیام کی ناکامی سے دوستی سیٹیلائٹ کے لانچ میں کیا اثر پڑے گا، جاہرومی نے وضاحت کیے بغیر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’دوستی خلا میں جانے کا انتظار کررہی ہے‘۔

    جاہرومی کا کہنا تھا کہ آج ہونے والا لانچ ایران کے سمنان صوبے میں واقع امام خمینی اسپیس سینٹر میں کیا گیا تھا، یہ سینٹر ملک کی وزارت دفاع کے کنٹرول میں ہے‘۔

    گزشتہ ہفتے سی این این کی جانب سے شائع کی گئی فوٹیجز میں لانچ سائٹ پر ہونے والی سرگرمی دکھائی گئی تھی اور خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ بھارتی سمندر میں گرنے کے امکانات ہیں۔

    ایران کے ریاستی ٹیلی ویڑن نے سیمورگ راکٹ کے لانچ کی فوٹیج چلائی جس میں رپورٹر کو کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ اس لانچ سے دنیا کو ’فخر، خود اعتمادی اور ایرانی نوجوانوں کی طاقت کا پیغام جاتا ہے‘۔

    ٹی وی فوٹیج میں راکٹ کو تاریک آسمان میں ایک پوائنٹ بنتے دکھایا گیا اور اس کی ناکامی کا لمحہ نہیں دکھایا گیا۔

    سیمورگ کو فارسی میں’ققنس‘ کہا جاتا ہے، اس راکٹ کوگزشتہ سیٹلائٹ کے لانچ میں بھی استعمال کیا گیا تھا، سفیر نامی سیٹیلائٹ گزشتہ برس خلا میں بھیجی گئی تھی۔

    تہران امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے چانسلر احمد موتامیدی نے سیٹلائٹ ڈیزائن کی تھی، انہوں نے مہر ایجنسی کو بتایا کہ وزیر مواصلات نے پہلے سے ہی انہیں ایک اور سیٹیلائٹ ڈیزائن کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.