کراچی(ویب ڈیسک) نامورپاکستانی نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔خبریں پڑھنے کے منفرد انداز سے لوگوں کے دل موہ لینے والی پاکستانی سرکاری ٹی وی چینل کی نامور اورلیجنڈ نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کو 23 مارچ کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ عشرت فاطمہ کے خبر یں پڑھنے کے منفرد انداز کے باعث لوگ آج بھی نہ صرف ان کی عزت کرتے ہیں بلکہ ان سے بے حد محبت بھی کرتے ہیں۔ عشرت فاطمہ کی مداحوں میں اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔عشرت فاطمہ کے خبریں پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اداکارہ ماہرہ خان نے یہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کراتے ہوئے عشرت فاطمہ کو لیجنڈ قراردیا اور کہا بچپن کی یاد تازہ ہوگئی۔عشرت فاطمہ نے ماہرہ خان کی محبت کے جواب میں انہیں اپنی سب سے پیاری بیٹی قرار دیا اور ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ جس کے جواب میں ماہرہ نے کہا کہ آپ کی دعاﺅں نے میرا دن بنا دیا ہے۔