Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی فضائیہ کا 52-B طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد کیلیفورنیا میں حادثے کا شکار
    • فرانس اور برطانیہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششوں کی قیادت کریں گے
    • ایران جوہری ہتھیار کبھی نہی بنائے گا 300 ملین ڈالر ادائیگی کی خبرین غلط ہیں صدر ٹرمپ
    • معاہدے کے تحت جوہری معائنہ کار دوبارہ ایران واپس آئیں گے:جے ڈی وینس
    • روس کے کراسنودار علاقے میں ڈرون حملے کے بعد آئل ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی۔
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مریض کے زخم ازخود ٹھیک کرنے والا روبوٹک لباس

    By Daily Khabrainمئی 24, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع نے ایک انقلابی روبوٹک لباس بنانے کا دعویٰ کیا ہے جو جنگ کے موقع پر اگر زخمی سپاہی کو پہنادیا جائے تو وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ازخود اس کا علاج کرسکے گا۔ اسے’ بیگ می بند ٹراما کیئر‘ کا نام دیا گیا ہے۔اس کے لیے یونیورسٹی آف پٹسبرگ اسکول آف میڈیسن (یوپی ایم سی) اور کارنیگی میلون یونیورسٹی (سی ایم یو) کو 72 لاکھ ڈالر کی رقم جاری کی گئی ہے جس کے تحت اگلے چار برس میں وہ ایسا لباس تیار کریں گی۔ اس خودکار اور خودمختار نظام کو ٹراما کیئر ان رک سیک (ٹی آر اے سی آئی آر) کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں جدید ترین سینسر، روبوٹک اجزا اورمصنوعی ذہانت موجود ہوگی۔ یہ سب مل کر جنگ میں حادثات کے شکار سپاہیوں کو فوری اور آزادانہ طور پر طبی مدد فراہم کریں گے۔یاد رہے کہ بعض حادثات میں بروقت طبی امداد ہی سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بعض چوٹوں اور حادثات کے بعد وقت کی اہمیت کو ’گولڈن آور‘ بھی قرار دیا جاتا ہے اور اگر اس میں علاج ہوجائے تو زخمی کی زندگی بچانا ممکن ہوجاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں اداروں میں مختلف شعبوں کے ماہرین ، ڈاکٹروں اور ہنگامی طبی مدد فراہم کرنے والوں کے تعاون سے اس منصوبے پر کام کررہے ہیں۔ اس روبوٹک لباس میں ہنگامی دوا، سرجری، سانس لینے کے عمل اور انتہائی نگہداشت کے تمام پہلوﺅں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ان کا مقصد ہے کہ سخت اور نرم دونوں طرح کے روبوٹک لباس ہی بنائے جائیں جس کے اندر مریض کو لیٹایا جاسکے۔سوٹ کے اندر کئی طرح کے سینسر نصب کئے جائیں گے جن کا ڈیٹا کمپیوٹر الگورتھم میں جائے گا اور روبوٹک نظام خون میں انجیکشن اور ڈرپ کے ساتھ ساتھ دوائیں اور زخم پر مرہم لگانے کا کام بھی کرے گا۔ واضح رہے کہ روبوٹ سپاہی کو بڑے ہسپتال لے جاتے دوران تمام طبی امداد فراہم کرے گا۔ماہرین کی کوشش ہے کہ روبوٹک لباس کو تہہ کرکے کمر پر باندھے جانے والے ایک بیگ میں سمویا جاسکے تو یہ مہم جو افراد، ہائیکنگ کرنے والوں اور کوہ پیماﺅں کے کام بھی آسکے گا۔ لباس کچھ ایسا بنایا گیا ہے کہ یہ ازخود پھول جاتا ہے اور ایک طرح کی اسٹریچر کا کام بھی دیتا ہے۔ روبوٹک لباس میں رگ میں ڈرپ لگانے اور سانس کی نالی میں پائپ لگانے کی سہولت بھی ہوگی اور یہ کام ازخود انداز میں ہوگا۔اس کے لیے پہلے سے موجود حادثے کے شکار 5000 مریضوں کی تصاویر اور ڈیٹا سے بھی مدد لی جائے گا اور کمپیوٹر نظام ان کی بنا پر دوا یا مدد دینے کا فیصلہ کرے گا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    وزن جانچنے کے غلط اوقات جو صحت کیلئے مضر ثابت ہو سکتے ہیں

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.