Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔
    • بالی ووڈ اپنی پہچان کھو بیٹھا، بڑی فلمیں کامیاب نہیں ہو رہیں: ثانیہ سعید
    • فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک
    • کیریئر نہیں، فلسطینی بچوں کا مستقبل میری ترجیح ہے:ٹام ہارڈی
    • انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ
    • مشہور گانوں کے حقوق چوری ہوئے،ابرار الحق کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسرائیلی افواج کو لبنان شام اور غزہ کے سیکورٹی زون میں روکنے کا فیصلہ
    • ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی
    • برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی امریکا ایران معاہدے کے بعد پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار
    • واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
    • فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا
    • نیتن یاہو میں پرکھنے کی صلاحیت نہی صدر ترمپ
    • امریکا اور ایران کی بڑی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اسحاق ڈار
    • روس نے رات بھر یوکرین پر 70 میزائل اور 611 ڈرون داغ دیے
    • امریکا ایران جنگ ختم معاہدہ طے پاگیا
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں
    • برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق
    • فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی
    • امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک
    • ایران امریکا معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گرگئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیموکریٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا

    By Daily Khabrainستمبر 25, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکہ:(ویب ڈیسک)امریکہ کی ڈیمو کریٹ پارٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر پر الزام ہے کہ انھوں نے یوکرین پر دباو¿ ڈالا کہ وہ سنہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔ڈیموکریٹ پارٹی کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ’صدر کا جوابدہ ہونا ضروری ہے۔‘نینسی پلوسی نے یہ بھی کہا کہ ’صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لہذا ضروری ہے کہ ان کا احتساب کیا جائے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کے اس اقدام کو ’کچرا‘ قرار دیا ہے۔امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ’وزیر خارجہ مایئک پومپیو نے یوکرائن کی حکومت سے اس ٹیلی فون کال کی کاپی جاری کرنے کی اجازت لے لی ہے جس میں، میں نے ان کے صدر سے بات کی۔ ان کو بھی نہیں معلوم کے اس میں کیا بڑی بات ہے۔‘صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیسے ہو پائے گا؟امریکہ کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں ڈیموکریٹس کی تعداد میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے اور 235 میں سے 145 اراکین اس کے حق میں ہیں۔جو بائیڈن نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے یوکرین کی ایک قدرتی گیس کمپنی میں اس وقت بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دیں جب ان کے والد سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے نائب صدر تھے۔ ان کا یوکرین سے متعلق امریکی پالیسی میں اہم کردار رہا۔یہ تنازع تب سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے یوکرین میں اپنے ہم منصب پر بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے دباو¿ ڈالا، جو کہ حالیہ دنوں میں واشنگٹن میں گرما گرم موضوع بنا ہوا ہے۔اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ یہ شکایات کس نے درج کروائی تھی مگر یہ معلوم ہے کہ یہ 12 اگست کو دائر کی گئی ہے۔واشنٹگن پوسٹ نے دو سینئر امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاو¿س میں کام کرنے والے ایک امریکی انٹیلیجنس عہدیدار نے ایک غیر ملکی رہنما اور ان سے کیے گئے صدر ٹرمپ کے ایک ‘وعدے’ کو اتنا تشویشناک پایا کہ انھوں نے انٹیلیجنس کے انسپکٹر جنرل کو اس کی شکایت کر ڈالی۔اس شکایت کے دائر کیے جانے سے ڈھائی ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے فون پر گفتگو کی تھی۔گذشتہ ہفتے یہ بات سامنے آئی کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اس شکایت کو کانگریس تک پہنچنے سے روک رہی تھی باوجود اس کے کہ انٹیلیجنس کے انسپکٹر جنرل نے اسے ‘فوری نوعیت’ کا حامل معاملہ پایا تھا۔صدر ٹرمپ نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 25 جولائی کو کی جانے والی کال ’مبارک باد‘ کی تھی مگر اس میں کرپشن کا تذکرہ کیا گیا تھا اور یہ بھی کہا گیا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے لوگ، مثلاً نائب صدر بائیڈن اور ان کے بیٹے یوکرائن میں پہلے سے موجود کرپشن میں اپنا حصہ ڈالیں۔‘اس سے قبل وہ اس نامعلوم شکایت دہندہ کو ’جانبدار‘ قرار دیتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ غیر ملکی رہنماو¿ں کو کی جانے والی ان کی تمام کالز امریکی انٹیلیجنس ادارے سنتے ہیں۔اتوار کو ہی صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹس میں ان خبروں کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے جو بائیڈن پر الزام عائد کیا تھا کہ انھوں نے یوکرین میں اپنے بیٹے کی کمپنی کے خلاف تحقیقات کرنے والے تفتیش کار کو یوکرین کے لیے امریکی امداد بند کرنے کی دھمکی دے کر نکلوایا تھا۔ انھوں نے لکھا ’یہ ہے اصل کہانی۔‘

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نظر آنے کے لیے انہوں نے کبھی سرجری نہیں کروائی۔

    فلپائن میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد 5.7 ریکٹر کا آفٹر شاک

    انتخابی پولز میں نیتن یاہو کی پوزیشن کمزور,ہارنے کا خطرہ

    تازہ ترین

    فیفا ورلڈکپ جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو برقرار رکھا

    آبنائے ہرمز کھولنے سے منجمد فنڈز کی ریلیز تک، امریکہ-ایران امن معاہدے کی 14 اہم شرائط سامنے آ گئیں

    برازیل: 2 ہیلی کاپٹرٹکراگئے، معروف گلوکار اولیور ٹری سمیت 6 افراد جاں بحق

    فیفا ورلڈ کپ 2026: جرمنی نے تاریخ رقم کر دی، ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی ٹیم بن گئی

    امریکہ میں طیارہ حادثہ، 12 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.