(ویب ڈیسک)کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گندگی اور پانی کے نکاس کے کیس کے دوران حالیہ بارش میں کراچی کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گندگی اورپانی کےنکاس سے متعلق سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین شیخ نے ضلع وسطی میں کچرا نہ اٹھانے اور نکاس آب کے نظام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے کراچی میٹرو پولیٹن ( کے ایم سی) اور میئر کراچی کے دفتر سے ذمہ داران کو طلب کرلیا۔جسٹس خادم حسین شیخ نے ریمارکس دیے کہ کچرے کی وجہ سے برسات میں کراچی ڈوب گیا، شہر کا ڈوبنا بڑا المیہ ہے کسی کو احساس ہی نہیں، غیر قانونی تعمیرات اور کچرا نہ اٹھانے کی وجہ سے کراچی ڈوبا، ہر ادارہ ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتا ہے۔معزز جج نے ریمارکس دیے کہ کسی نے دیکھا کراچی میں گاڑیاں بارش کے پانی میں ڈوبی ہوئیں تھیں؟ لوگ گھروں سے اپنے بچوں کو نہیں نکال پا رہے تھے، برسات میں لوگوں کے گھر اور سامان سب تباہ ہوگیا، کیا ہم میں سے کوئی گندے پانی میں جا سکے گا؟ عدالت نے استفسار کیا کہ اب آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کاکیا بندو بست کیا ہے؟ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ حکومت نے متعلقہ اداروں کو فنڈ فراہم کرنے ہیں، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
- واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
- راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
- فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
- علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
