Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہزاد رائے نے جسمانی تشدد پر پابندی کے بِل کو بچوں کیلئے بہترین تحفہ قرار دے دیا

    By Daily Khabrainفروری 24, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    قومی اسمبلی نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے 23 فروری کو اسلام آباد میں بچوں پر جسمانی تشدد پر پابندی کا بِل منظور کیا۔

    یہ بِل مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے اسلام آباد میں بچوں کو جسمانی سزا دینے کے خلاف احکام وضع کرنے کا بل پیش کیا جسے ایک شق میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی ترمیم کے بعد منظور کیا گیا۔

    بل کے متن میں کہا گیا تھا کہ سرکاری و غیر سرکاری، کام کرنے کی جگہ، تعلیمی اداروں، مدارس، ٹیوشن سینٹرز میں بچوں پر جسمانی تشدد کی ممانعت ہو گی۔

    اس میں کہا گیا تھا کہ بچے کے خلاف کسی قسم کی تادیبی کارروائی میں جسمانی تشدد شامل نہیں ہو گا اور مرتکب افراد کو نوکری سے فارغ کرنے کی انتہائی سزا دی جا سکتی ہے۔

    بل کے متن کے مطابق بچوں پر تشدد کی صورت میں جبری ریٹائرمنٹ، تنزلی، تنخواہ میں کٹوتی کی سزا بھی دی جا سکے گی اور جسمانی تشدد کے خلاف شکایات کے لیے وفاقی حکومت طریقہ کار وضع کرے گی۔

    موسیقار، گلوکار اور انسانی حقوق کے کارکن شہزاد رائے جو 2013 سے اپنے تعلیمی ٹی وی شو میں بچوں پر تشدد کے خلاف مہم چلارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ اتنا اہم کیوں ہے۔

    —فائل فوٹو: انسٹاگرام
    —فائل فوٹو: انسٹاگرام

    ڈان امیجز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم اسکول میں تھے تو پٹائی کلچر تھا، میں کسی کا نام نہیں لینا چاہوں گا لیکن ہم سب نے ہی کسی نہ کسی موقع پر مار کھائی ہے۔

    شہزاد رائے نے بتایا کہ ‘ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کا خیر سگالی سفیر بننے کے بعد میں نے سینٹرل جیل کراچی میں کنسرٹ میں کیا تھا اور وہاں موجود بچوں سے بات چیت کی تھی’۔

    گلوکار نے بتایا کہ ان میں سے اکثر بچوں نے بتایا کہ انہیں مار نہیں پڑتی کیونکہ وہ صرف بڑی چوٹوں جیسا کہ سر پھٹنے یا تشدد پر ہی غور کرتے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں کو جسمانی سزائیں دی جاتی ہیں، تو معاشرہ انہیں، ایک پوری نسل کو یہ بتاتا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کو حل کرنے کا درست ذریعہ ہے۔

    شہزاد رائے نے کہا کہ ‘جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو والدین اس کی پٹائی کرتے ہیں، جب وہ تعلیم کے حصول کے لیے اسکول یا مدرسہ جاتا ہے تو اساتذہ اسے مارتے ہیں اور آخر کار پولیس بھی اسے بے رحمی سے مارتی ہے’۔

    گلوکار نے مزید کہا کہ ‘بچہ یہ دیکھتا ہے کہ اگر کسی مسئلے کو ٹھیک کرنا ہے تو تشدد ہی اس کا واحد حل، واحد راستہ ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے میں زور دیتا ہوں کہ اپنے بچوں کی حفاظت کریں، انہیں پڑھائیں، سخت سزائیں نہ دیں۔

    شہزاد رائے جنہوں نے حالیہ دنوں مختلف قانون سازوں بشمول اسپیکر قومی اسمبلی کو فوری طور پر اس بل پر کارروائی پر زور دیا تھا، اس کی منظوری پر بہت زیادہ خوش ہیں۔

    گلوکار نے مزید کہا کہ ‘یہ میری طرف سے پاکستان کے بچوں کے لیے بہترین تحفہ ہے’۔

    بچوں پر جسمانی تشدد پر پابندی کے بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ 2012 سے اس ضمن میں ایک تبدیلی آئی ہے جو میں دیکھ رہا ہوں کہ پہلے جب کوئی بڑا کسی بچے کو مارتا تھا تو لوگ اس کی ویڈیوز بناتے تھے، وہ سوشل میڈیا پر شیئر ہوتی تھیں اور وہ مجرم پکڑا جاتا تھا’۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاہم بعدازاں اس شخص کو رہا کردیا جاتا لیکن اب ایسے افراد جو تشدد کرتے ہیں انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف بل کی منظوری ہی اس مسئلے کا حل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اصلاحات چلتی رہتی ہیں۔

    شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے اداروں اور محکمہ معاشرتی بہبود دونوں کو یکساں طور پر مضبوط کرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سخت ترین لڑائی ہمارے نصاب میں مہارت پر مبنی تعلیم کو شامل کرنا ہے۔

    شہزاد رائے نے اس بِل کی منظوری کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس حوالے سے مزید کام ہونے کی ضرورت ہے۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ ایسے تمام اقدامات قومی سطح پر کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اور بھی مسائل ہیں جنہیں حل کرنا ضروری ہے۔

    Explanation of Product Comparison Chart. cialis tadalafil Average Customer Rating 1 out of 5.

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم

      عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی

      وجاہت حسین نے ’’مٹی دے باؤے‘‘ کے ٹیزر کی جھلک دے کر مداحوں میں جوش بڑھا دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.