Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • لاہور کے ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس میں تیراکی کے دوران ایک شخص جاں بحق۔
    • چین کے دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کھلونا راکٹ اسحاق ڈار کو چمڑے کی بیلٹ تحفے میں دے دی
    • یونیسکو نے تاریخی قلعہ روہتاس کی بحالی کے کام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
    • کرائم انڈیکس 2026: اسلام آباد اور لاہور، لندن، پیرس اور نیویارک سے زیادہ محفوظ قرار۔
    • پنجاب حکومت نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل کر دیا
    • امریکی خفیہ فوجی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کے حق میں ریپبلکنز کی حمایت
    • پاکستان میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس رپورٹ
    • پٹرول، ڈیزل ٹرانسپورٹرز نے ترسیلی نرخوں پر شٹ ڈاؤن کی دھمکی دے دی۔
    • میسی کو 2026 فیفا ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا گیا
    • ایف آئی اے کا پاسپورٹ ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار
    • وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں روبوٹکس ایکسپو کا افتتاح کر دیا
    • دی اوول WTC 2027 کے فائنل کی میزبانی کرے گا
    • پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع کے لیے سیلابی الرٹ جاری کر دیا
    • زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا
    • شان بیگ اور روما مائیکل شادی کے بندھن میں بندھ گئے
    • زیلنسکی نے جنرل سیرسکی کو برطرف کر دیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یومِ پاکستان پریڈ: شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ڈاکٹر عارف علوی

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ مذہبی، سیاسی اور ثقافتی آزادی کی تجدید نو کا دن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان جو 81 برس قبل 23 مارچ کے دن پیش کی گئی دراصل پہلی جامع دستاویز تھی جس میں واضح طور پر دو قومی نظریے کی بنیاد پر ہندوستان کے مسلمانوں کے مسقتبل کا تعین کیا گیا تھا۔

    اسلام آباد کے نواح میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ کی مناسب سے آج ہونے والی ‘یوم پاکستان’ کی تقریب، جو معطل کردی گئی تھی، سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں سفر کا آغاز کیا تھا لیکن آج ہم ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترکی کرنے کے ساتھ دفاعی لحاظ میں خود انحصاری حاصل کرچکے ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ہم ایک مضبوط ایٹمی قوت ہیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری دلیر اور مضبوط افواج ہماری آزادی کا نشان ہیں اور خودمختاری کی علامت ہیں، ہمارے شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا اندورنی خلفشار، دہشت گردی ہو یا امن و امان کا مسئلہ، حادثات ہو یا قدرتی آفات لیکن ہماری افواج اور قوم نے شانہ بشانہ وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے نفرت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی وہ قابل تحسین اور جس کامیابی اور پیشہ ورانہ مہارت سے رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابود کیا آج پوری دنیا اس کی معترف ہے۔

    ‘ہم بہت جلد کورونا وبا پر قابو پا لیں گے’

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا کو کورونا وبا کے مسائل کا سامنا ہے لیکن جس طرح ہم نے محدود وسائل میں قومی آگاہی، نظم و ضبط اور ذمہ داری کے ساتھ عام مزدور کا احساس کرتے ہوئے اس چیلنج کا مقابلہ کیا اور نمازیں قائم رکھیں، بہت سے ترقی یافتہ مملک کے لیے ایک مثال ہے۔

    یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی نے اُمید ظاہر کی کہ ہم بہت جلد کورونا وبا پر قابو پا لیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہمیں اسلامی ورثے، قومی نظریات و روایات کا پاس رکھتے ہوئے ترقی اور جدت کی دوڑ میں اپنی صلاحیت کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی، جمہوری اور فلاحی مملکت کے طور پر منوانا ہے۔

    انہوں نے کہ آج کے دن کا تقاضہ ہے کہ اس مقصد کے لیے خود کو وقف کردیں۔

    ساتھ ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و امان کے لیے کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور قوم کی سلامتی اور وطن کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہیں۔

    انہوں نے زور دیا کہ جنوبی ایشیا کی قیادت تعصب، مذہبی انتہاپسندی کی سیاست کو ترک کردے۔

    ‘کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی المیہ بن چکا ہے’

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھارتی فورسز کے ظلم پر پاکستان سمیت پوری دنیا کو تشویش ہے اور کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انسانی المیہ بن چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 اور اس کے بعد کے اقدامات، اقوام متحدہ کے چارٹر، سیکیورٹی کونسل کی قراردادیں کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کرتی ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ ‘بلاشبہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط ہے’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی جبکہ دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے’۔

    انہوں نے دوست ممالک اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں جاری صورتحال کا نوٹس لیں۔

    ‘پاک چین کے تعلقات ضرب مثل کی مانند ہیں’

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کو حقیقی اور سچا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات ضرب مثل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفاع اور سفارتکاری سمیت مختلف شعبوں میں پاک چین اشتراک اور تعاون ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چین کی جانب سے ملنے والی کورونا ویکسین پر وہاں کی عوام اور حکومت کا شکرگزار ہوں۔

    ‘افغانستان میں امن کیلئے ہر تعاون اور حمایت کیلئے پیش پیش ہیں’

    انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں ہمیشہ امن کا خواہاں رہا اور اس مقصد کے لیے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے حصول کے لیے ہر قسم کے تعاون اور حمایت میں پیش پیش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں ہماری کوشش کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

    صدر مملکت نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو بھلا کر اتحاد بین المسلمین اور آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز کو مضبوط کیا جائے تاکہ آج دنیا میں اسلاموفو کی بڑھتی ہوئی لہر کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی ہر ممکن کوشش کی ہے اور ہمیشہ فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

      وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔

      مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.