Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعظم کی قرنطینہ میں وزرا کے ساتھ تصویر، سوشل میڈیا پر تنقید

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 روز سے قرنطینہ میں ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر وفاقی وزیراطلات شبلی فراز کی جانب سے جاری تصویر میں وہ قواعد کے برخلاف وزرا کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

    وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ٹوئٹر پر اجلاس کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ‘وزیراعظم عمران بنی گالہ میں میڈیا ٹیم کے ساتھ ہیں’۔

    تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شبلی فراز کے علاوہ وزیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید سمیت 6 افراد موجود ہیں۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے کارکن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘ماشااللہ وزیراعظم ٹھیک ہیں، گھر سے کام کر رہے ہیں اور ایس او پیز کے تحت اجلاس کر رہے ہیں’۔

    وزیراعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی جہاں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی نشان دہی کی گئی وہی وزیراعظم کے اس اقدام پر تنقید بھی کی گئی۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘کوئی بتا سکتا ہے کہ اب تک قرنطینہ میں ایس او پیز کے یساتھ میل جول کے کون کون سے فضائل، تاویلیں اور برکات ہمارے پی ٹی آئی کے دوست گھڑ چکے ہیں، کپتان کی میٹنگ کرنے کی صفائی میں؟’۔

    تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہا کہ ‘کووڈ-19 مثبت آنے والے وزیراعظم اجلاس کر رہے ہیں اور اس کی تشہیر کر رہے ہیں، ایک ایسے ملک میں جہاں پہلے ہی ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہے’۔

    ایک صارف ندا کرمانی نے بھی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ‘غیرذمہ داری کی انتہا ہے، اس وقت خدا ہی اس ملک کو بچا رہا’۔

    ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے ایک سال قبل کورونا کے حوالے سے مشہور ڈیزائنر کے رویے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ‘اس واقعے کا ایک سال مکمل ہونے پر اب ہمیں یہ ملا’

    یاد رہے کہ 20 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، بعدازاں خاتون اول بشریٰ بی بی کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے’ اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ٹوئٹر پر وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے پیغامات کی بھرمار ہوگئی تھی جس میں وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

    پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر سے مختلف رہنماؤں اور شخصیات نے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کا شکار اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.