Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجلس ترقی اردو ادب اور منصور آفاق کے عزائم

    By Daily Khabrainستمبر 12, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سلمیٰ اعوان
    شہر کی مرکزی شاہراہ پربلندوبالا درختوں سے گھری بوسیدگی کی طرف تیزی سے سفر کرتی کلاسیکل طرز کی عمارتوں کا چھوٹا سا جھنڈ آج بھی اسی انداز میں کھڑا تھاجیسا ہم اِسے اسّی نوّے کی دہائی میں دیکھتے آئے تھے۔ اک ذرا رکی تھی کہ اس ابرآلود سہ پہر نے بہت کچھ یاد دلایا تھا۔سامنے برآمدے سے آگے کمرے میں قاضی جاوید بیٹھتے تھے۔رُخ بدل کر تھوڑا آگے جانے پراحمد ندیم قاسمی کے کمرے تھے۔پشت کی سیڑھیاں چڑھ کر ڈاکٹر یونس جاوید سے ملاقات ہوتی تھی۔ ڈاکٹر تحسین فراقی کی خدمات کا بھی ادارہ احسان مند ہے۔ ہریالیوں سے بھرے بھرے قطعوں سے آگے کچی مٹی کے کمپاؤنڈ سے گزرتے ہوئے علم و ادب کی معتبرترین شخصیتوں کے ساتھ ساتھ علم و ادب کے رسیا اور نوآموز لکھاریوں کا بھی ایک تانتا بندھا رہتا تھا۔صبح سے شام تک علم کی خیرات بٹتی۔قہقے اُبلتے۔کھانے اور چائے کے دور چلتے۔
    آنکھوں میں نمی اُتر آئی ہے۔وہ سب مشاہیر، علم و ادب کی روشن قندیلیں جن میں بہت ساری گُل ہوگئی ہیں۔بہت سی ابھی جگمگا رہی ہیں۔سلامت رہیں وہ اور جگمگاتی رہیں۔ایک قطار تھی جو خیالوں میں چلی آرہی تھی۔
    ثمینہ سیّد اور نوشین نقوی برآمدے کی سیڑھیاں اُتر کر گلے ملی ہیں اور بتاتی ہیں کہ قرآن خوانی ہوگئی ہے۔تاسف ہوا۔تاخیر کی وجہ بارش تھی جو ہماری طرف دھواں دھار صورت میں برس رہی تھی اور یہاں ایک چھینٹا تک نہیں پڑا تھا۔
    گزشتہ ہفتے ارشاد احمد عارف کے سالے سالی یاسر شمعون اور صوفیہ بیدار کے بہن بھائی کااوپر تلے انتقال ہوگیا تھا۔عمریں تو کچھ زیادہ نہ تھیں۔ مگر موت کب یہ سب دیکھتی ہے۔صوفیہ بیدار آج کل یہیں کام کررہی ہے تو قرآن خوانی کا اہتمام بھی یہیں کرلیا کہ مرکزی جگہ کی وجہ سے لوگوں کا آنا آسان تھا۔
    اب جب آئی تو پرانی یادوں کے زخم کھل گئے تھے۔اندر گئی۔تعزیت کی۔یہ قاضی جاوید کا کمرہ تھا۔ان کی کرسی پر کوئی اور صاحب بیٹھے تھے۔بس یہی دنیا ہے۔معلوم ہوا تھا کہ حکومتی ایوانوں اور ادب کی دنیا کی بے حد فعال اور معتبر شخصیت شعیب بن عزیز تھوڑی سی دیر کے لیے آئے تھے۔ زیادہ رکے نہیں۔اپنے چھوٹے بھائی نعمان کی اچانک موت کا گہرا غم کھایا ہے انہوں نے۔منصور آفاق آگئے تھے۔مجلس ترقی اردو ادب کا محکمہ آج کل منصور آفاق کی زیر نگرانی ہے۔منصور صاحب علم شخصیت ہیں۔ اُن کی بے پناہ علمی اور فکری وسعت کا اظہاران کے دیوان میں بہت واضح انداز میں سامنے آیا ہے۔
    چند دن پہلے کہیں ماضی میں اسی ادارے کی چھپی ہوئی ایک کتاب”حیات مجدد“ نظر سے گزری تھی۔مطالعے سے یہ افسوسناک بات سامنے آئی کہ یہ کتاب کِسی بھی معیار اور انداز سے ایک باقاعدہ تصنیف کہلانے کی ہر گز مستحق نہیں۔مختلف تاریخی کتب کے طویل منتخب شدہ اقتباسات کے حصوں کو دو دو چار چار جملوں سے جوڑ کر دو سو بائیس صفحات کی کتاب بنا دی گئی تھی۔کچھ دکھ اور افسوس اِس بات کا بھی تھاکہ ادارے نے کتب کے انتخاب کے لیے باقاعدہ اچھے اہل قلم کی خدمات حاصل کررکھی تھیں۔ اور ظاہر ہے معاوضے بھی اچھے دئیے گئے ہوں گے۔تو پھر کیا بات تھی کہ اس ادارے نے اِس کتاب اور یقینا اسی نوع کی کچھ اور کتابیں بھی اپنی مطبوعات میں شامل کیں۔ اپنے اس دُکھ کا اظہار منصور سے کرنے پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کے علم میں آچکی ہے اور وہ اِ س ضمن میں ماہرین کی رائے سے کوئی لائحہ عمل ترتیب دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
    ان کے پیش نظر یہ بات بھی ہے کہ ایسے تمام لوگ جو اس طرح کی کتابوں کے انتخاب اور اشاعت میں ماضی میں شامل رہے تھے اور ابھی بھی ادارے سے وابستہ ہیں انہیں احساس دلایا جائے کہ وہ آئندہ ایسی کوتاہی نہ کریں اور اپنے فرض کو احساس ذمہ داری سے نبھائیں۔
    منصور روشن دل و دماغ کا انسان اپنے منصوبوں اور مقاصد بارے بہت واضح ہے۔دو باتیں ان کے پیش نظر ہیں۔ایک شاندار قسم کا میوزیم جس میں دنیا سے چلے جانے والے ادیبوں کی کوئی نہ کوئی چیز رکھی جائے گی۔ذاتی استعمال سے لے کر تخلیقات تک۔
    دوسرے ادیبوں کے لیے ایک بہترین ٹی ہاؤس کی تعمیر ہے۔انہیں دکھ تھا کہ ادیبوں کے تو بیٹھنے کے لیے کوئی موزوں جگہ نہیں۔پاک ٹی ہاؤس تو کاروباری مرکز بنا ہوا ہے۔یہاں سستی کتابوں کے ساتھ سوونئیرز بھی دستیاب ہوں گے۔بہترین کھانے پینے کی چیزیں اور ادیبوں کی تقریبات اور اُن کے بیٹھنے کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔
    باتیں کرتے ہوئے وہ بہت پر عزم تھے۔اٹھتے ہوئے سیما اور میں نے انہیں دعا دی کہ خدا انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب کرے۔(آمین)
    (کالم نگار معروف سفرنگار اورناول نگار ہیں)
    ٭……٭……٭

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟

      فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

      عہدہ ختم تو اہمیت ختم

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.