Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے بعد قطر میں بھی پاکستان فضائیہ کے اڈے قائم ہوں گے؟
    • ورلڈ کپ میں نظر آنے والے ترک مداح نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
    • مظفرآباد میں جے اے اے سی رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
    • پاکستان کو دنیا بھر میں عزت، وقار اور پہچان مل رہی ہے: شہباز شریف
    • مسجد نبوی ﷺ میں 3440 طلبہ کے امتحانات، روح پرور ماحول
    • آسٹریلیا کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی
    • ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
    • پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
    • پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
    • اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
    • پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
    • اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
    • عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
    • لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
    • پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
    • مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
    • عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
    • کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
    • پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چین کے مقابلے کیلئے اتحادیوں کے ساتھ گہرے تعلقات چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

    By Khabrain Newsدسمبر 14, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایشیائی اتحادیوں سے تعلقات مضبوط کرنے کا عزم دہراتے ہوئے خطے میں چین کے ‘بڑھتے ہوئے اقدامات’ پر شراکت داروں کے ساتھ دفاع اور انٹیلی جنس کا کام بہتر کرنے کی پیش کش کردی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے چین کی ’جارحانہ کارکردگی‘ پر تشویش کا اظہار کیا۔

    انڈونیشیا کے دورے کے دوران انہوں نے خطے کو دنیا کا متحرک ترین خطہ قرار دیتے ہوئے چین کا حوالہ دیا اور کہا کہ جبر و خوف کے بغیر استحکام کو یقینی بنانے میں ہر ایک کا حصہ تھا۔

    انہوں نے کہاکہ امریکا، اس کے اتحادی اور جنوبی چین کے متعدد دعویدار کسی بھی غیر قانونی عمل کرنے والوں کو پیچھے دھکیل دیں گے۔

    یونیورسٹی کے طلبہ سےخطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قواعد پر مبنی حکم کا دفاع کرنے کے لیے کام کریں گے جو ہم نے خطے کو بدستور کھلا رکھنے اور قابل رسائی یقینی بنانے کے لیے دہائیوں سے مل کر بنایا تھا’۔

    انہوں نے کہا کہ میں واضح کردوں کہ قواعد پر مبنی دفاع کرنے کا مقصد کسی ملک کو گرانا نہیں بلکہ اس کا مطلب تمام ممالک کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے، تاکہ وہ اپنے راستے کا انتخاب کرسکیں جو جبر وخوف سے پاک ہو۔

    چین کا دعویٰ ہے کہ تقریباً سارا جنوبی چین کا ساحل اس کا ہے اس سے منسلک دیگر ساحلی ریاستوں کا دعویدار بھی ہے جبکہ ایک بین الاقوامی ٹریبیونل نے فیصلہ دیا تھا کہ چین کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بیجنگ نے امریکا کے موقف کو مسترد کیا ہے، ان کا ماننا ہے کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت سے ایشیا کےاستحکام کو خطرہ ہے۔

    تاہم چینی وزارت خارجہ کی جانب سے انٹونی بلنکن کے بیان پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

    نوری میں صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بلنکن نے جنوبی مشرقی ایشیا کا پہلا دورہ کیا ہے، اس دورے کا مقصد ڈونلڈ ٹرمپ کےدور میں ایشیا کے ساتھ غیر یقینی کا شکار رہنے والے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔

    ’انفرااسٹریکچر میں بہتری‘

    جنوبی چین کے ساحل پر تنازعات کے باوجود حالیہ برسوں میں خطے میں بیجنگ کا اثر رسوخ بڑھ رہا ہے،کیونکہ یہ مزید انفرااسٹرکچر سے متعلق سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے خطے کے لیے امریکی اقتصادی حکمت عملی کی غیر موجودگی دوران ایشیا پسیفک میں تجارتی تعلقات کے لیے متحرک ہے۔

    بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور فلپائن کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کرتے ہوئے انڈو پسیفک شراکتداروں کے ساتھ دفاعی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کوفروغ دے گا اور ساتھ ہی حفاظتی روابط کو بحال کرے گااور اس کا دفاع کرے گا۔

    تاہم انہوں نے زور دیا کہ یہ امریکا یا چین کے مرکزی خطوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کا عزم ہے کہ میانمار میں جنتا ملیٹری کو پر دباؤ ڈالیں گے تاکہ تشدد ختم کرتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کو رہا کریں اور جامع جمہوریت پر واپس آئیں۔

    انٹونی بلنکن نے تفصیلات فراہم کیے بغیر بتایا کہ امریکا نے نئے جامع اقتصادی فریم ورک کا عزم کیا ہے جس میں امریکا کی اضافی غیر ملکی سرمایہ شامل ہوگی، اور خطے میں موجود امریکی کمپنیاں نئی صلاحیتوں کی نشاندہی کریں گی۔

    انتظامیہ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ اقتصادی فریم ورک کے حوالے سے جوبائیڈن کا تصور کیا ہوگا، یاد رہے کہ 2017 میں ٹرمپ نے امریکا سےمتاثر ملٹی نیشنل کمپنیوں سےپسیفک ٹریڈ ڈیل کا معاہدہ ختم کردیا تھا۔

    انٹونی بلنکن رواں ہفتے ملائیشیا اور تھائی لینڈ کا دورہ بھی کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا سپلائی چین کو مضبوط کرتے اور بندرگاہوں، سڑکوں سے پاور اور انٹر نیٹ تک خطے کے انفرااسٹریکچر میں خلا ختم کرنے کے کام کرے گا۔

    چین کے بارے میں بار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈو پیسیفک کے حوالے مبہم باتوں پر امریکا کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے، غیر ملکی کمپنیاں بدعنوانی کرتے ہوئے اپنے ہی مزدوروں کو برآمد کر رہی ہیں، قدرتی وسائل ختم کرتے ہوئے ماحول کوآلودہ کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ’ انڈو پیسفک میں موجود کمپنیوں کو بہترین انفراسٹریکچر کی ضرورت ہے‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ بہت مہنگا ہوگا،اور سے متعلق معاہدے کرنے میں گھبراتے ہیں،اس لیے کسی سے کوئی معاہدہ نہیں کرتے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      ڈالر مضبوط، دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 درہم سے نیچے آگئی

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      تازہ ترین

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا

      آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اب ایران کو فیس ادا کرنا ہوگی

      ایرانی وزیر خارجہ کا خلیجی ممالک سے ’غلط فہمیاں‘ دور کرنے کے لیے مذاکرات پر زور

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.