Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا
    • وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق ملازمین کا فیس بک سے بھارت میں انسانی حقوق کے اثرات پر رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ

    By Khabrain Newsجنوری 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) فیس بک کے سابق ملازم فرانسس ہوگن اور دیگر نے کمپنی سے بھارت میں اس کے اثرات کے بارے ایک رپورٹ جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کمپنی ( میٹاورس) میں کام کرنے والے سابق ملازم فرانسس ہوگن اور دیگر 20 آرگنائزیشنز نے کمپنی پر الزام لگایا ہے کہ کمپنی جان بوجھ کر اس رپورٹ کو جاری نہیں کررہی جس میں مبینہ طور پر بھارت میں نفرت انگیز تقریر اور تشدد کو ہوا دینے میں کمپنی کے کردار کے بارے میں بتا یا گیا ہے۔ اس گروپ نے 3 جنوری کو فیس بک کی انسانی حقوق کی ڈائریکٹر مرانڈا سیسن کو ایک خط بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ بھارت میں انسانی حقوق کا اہم عنصر ہے اور اسے کم از کم پبلک کیا جانا چاہیے۔ دوسری جانب دہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان نے فیس بک کے ناقدین کی طرف سے منعقدہ ایک پریس بریفنگ میں بات کر تے ہوئے کہا کہ ‘سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر نفرت کے نتیجے میں بھارتی مسلمانوں کو عملی طور پر غیر انسانی اور بے بس اور بے آواز بنا دیا گیا ہے’۔واضح رہے کہ فیس بک نے 2020 میں قانونی فرم فولے ہوگ کو بھارت میں اس کے اثرات کا آزادانہ جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن بنایا تھا لیکن اس کی رپورٹ کو جاری کرنے میں تاخیر کی گئی۔ نومبر میں مختلف حقوق گروپوں نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سوشل میڈیا کمپنی نے رپورٹ کے مسودے کا دائرہ کم کر دیا ہے اور اسے جاری کرنے کے عمل میں تاخیر کر رہی ہے۔ بھارت میں فیس بک پر نفرت انگیز تقریر کس طرح چلتی ہیں اس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے بے چینی اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب 2021 میں فرانسس ہوگن نے کمپنی کے اندرونی دستاویزات کو لیک کیا جس میں بتایا گیا کہ کمپنی کس طرح بڑے ممالک میں نفر انگیز مواد کی نگرانی کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہی ہے۔ ان دستاویزات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کس طرح بھارت میں صارفین جعلی خبروں، نفرت انگیز تقاریر بشمول مسلم مخالف پوسٹس اور انتخابات میں مداخلت کرنے والی معلومات سے متاثر تھے۔ اس کے علاوہ دستاویزات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا تھا کہ کمپنی اپنی بڑی غیر انگریزی مارکیٹوں کے لیے متناسب وسائل مختص نہیں کرتی ہے۔ ہوگن نے اپنے کاغذات اور کانگریس کے سامنے گواہی میں انکشاف کیا تھا کہ فیس بک نے اپنے غلط معلومات کے عالمی بجٹ کا صرف 13 فیصد غیر امریکی ممالک کے لیے مختص کیا ہے۔ بھارتی انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی تیستا سیٹلواد نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس طرح کے فنڈنگ ​​کے مسائل خاص طور پر بھارت جیسے ممالک میں سخت ہیں، جن کی 22 سرکاری زبانیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیس بک بغیر چیک کیے لوگوں کو اکسانے والے مواد کی اجازت دیتا ہے جو بھارت میں اقلیتوں، دلتوں اور خواتین کو نشانہ بنانے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک کی انسانی حقوق کی پالیسی کی ڈائریکٹر مرانڈا سیسن نے ایک بیان میں کہا کہ اس کام کی پیچیدگی کو دیکھتے ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ جائزے مکمل ہوں۔ ہم سالانہ رپورٹ کریں گے کہ ہم انسانی حقوق کی پالیسی کے مطابق انسانی حقوق کے اثرات سے کیسے نمٹ رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      تازہ ترین

      پاکستان میں سونے کی قیمت پھر کریش 10 گرام سونا 3.5 لاکھ روپے کا ہوگیا

      وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.