واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ہالی وڈ اداکار ایلک بالڈون کو شوٹنگ کے دوران سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنز کو قتل کرنے پر ان کی فیملی طرف سے ہرجانے کا دعوی کر دیا گیا۔
ایلک بالڈون کے ساتھ فلم کے پرڈیوسر کو بھی سو کیا گیا ہے، مقدمہ کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیوز کانفرنس میں، قتل ہونے والی سنیماٹوگرافر کے شوہر اور 9 سالہ بیٹے کے وکیلوں نے کہا کہ بالڈون نے فلم میں ہونے والے ایکشن کی تربیت لینے سے انکار کر دیا تھا، اور اس کے بغیر ہی اس نے گولی چلائی۔ فائرنگ پر کم از کم چار دیگر مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں۔
یاد رہے چار ماہ قبل اداکار ایلیک بالڈون نے فلم “رسٹ” کے سیٹ پر غلطی سے سنیماٹوگرافر ہالینا ہچنز کو گولی مار کر ہلاک اور ایک ہدایت کار کو زخمی کردیا تھا۔
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں شوٹنگ کے دوران 68 سالہ ایلیک بالڈون ایکشن سین عکس بند کروا رہے تھے، جس میں پروپ گن کا استعمال کیا جانا تھا۔
اداکار نے جیسے ہی گن کا استعمال کیا، فلم کی 42 سالہ خاتون رکن ہلاک ہو گئیں جبکہ ہدایت کار زخمی ہو گئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔