تازہ تر ین

پی ایس ایل 7: پشاورزلمی اورلاہورقلندرزکےدرمیان میچ ٹائی، فیصلہ سوپراوور میں ہوگا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں آج کے میچ کے لئے لاہور قلندرز کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کررہے ہیں۔
فخر زمان صفر، فل سالٹ 14، کامران غلام 25، محمد حفیظ 49، ہیری بروک 2، سہیل اختر 19، ڈیوڈ ویزے 1 اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔
فاتح ٹیم کی جانب سے ارشد اقبال اور وہاب ریاض نے 2،2 ، شعیب ملک، خالد عثمان، محمد عمر اور عماد بٹ نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کیخلاف 158 رنز بنائے۔ شعیب ملک 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حارث 6، حضرت اللہ زازائی 20، کامران اکمل18، حیدر علی25، حسین طلعت 17، خالد عثمان 19 رنز بنا سکے۔ فواد احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain