راولپنڈی: (ویب ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق سینیٹر و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چودھری تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ان ایکشن، سابق سینیٹر و ایم این اے مسلم لیگ (ن) چودھری تنویر کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چودھری تنویر پر 46 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔