اسلام آباد: (ویب ڈیسک)جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے اراکین قومی اسمبلی کو تحفظ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اسلم غوری نے کہا ہے کہ کیے جانے والے فیصلے کے تحت کارکنان سندھ ہاؤس کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے واضح کیا کہ جہاں بھی غنڈہ گردی ہو گی وہاں جے یو آئی کے کارکنان دفاع کے لیے موجود ہوں گے۔
جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے۔
اسلم غوری نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی کارکن کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
جے یو آئی ایم این ایز کو تحفظ دیگی : کارکنان کی سندھ ہاؤس کی طرف روانگی کا فیصلہ

