Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام فوری واپس لے، وزیر خارجہ

    By Khabrain Newsمارچ 22, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم امہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ او آئی سی کانفرنس امہ کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں معاون و مددگار ہو گی۔
    انہوں ںے یہ بات کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارت کی 9 لاکھ فوج نے کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، کشمیریوں کو تشدد اور جبری گمشدگیوں کا سامنا ہے، نہتے کشمیریوں کوپیلٹ گن سےنشانہ بنایا جاتا ہے۔
    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ تسلط اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے نام پربے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاجارہا ہے، کشمیری رہنماؤں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے، بھارت کے غیر قانونی اور جابرانہ اقدامات خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں اور مسئلہ کشمیر خطے کے پائیدار امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
    وزیر خارجہ نے او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے کوشاں ہے لیکن بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔
    شاہ محمود قریشی نے خطاب میں زور دے کر کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کا اقدام فوری واپس لے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.