Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ متوقع، 5 لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچنے کا امکان
    • گلگت تا تاوبٹ شاہراہ منصوبہ، خطے کی ترقی کے نئے دور کا آغاز
    • ایرانی ہیکرز کا برطانوی پاور پلانٹ پر سائبر وار، 4 دن تک پلانٹ بند رہا
    • دنیا بھر میں بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف شکنجہ سخت
    • مچل اسٹارک نے بنگلا دیش کے بیٹنگ آرڈر کی کمر توڑ دی، آسٹریلیا فاتح
    • آصف زرداری کے ایوانِ صدر چھوڑنے کی تیاریاں؟ حامد میر کا اہم دعویٰ
    • ایران وینزویلا نہیں دشمن سمجھ لے،ایرانی صدر
    • عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، حکومت کو پسند ہو یا نہ ہو: شرمیلا فاروقی
    • دوسرے شہروں سے آنے والوں نے لاہور کا کلچر تباہ کیا: عثمان پیرزادہ
    • پنجاب حکومت کی درخواست منظور، راولپنڈی میں فوج 6 ماہ تعینات رہے گی
    • محمد رضوان کو لارڈز ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان، ٹیم میں بڑی تبدیلی متوقع
    • بالآخر راز کھل گیا، رمشا خان اور خوشحال خان بہن عائشہ خان کی شادی میں ایک ساتھ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فضائی آلودگی فوری طور پر دل کے دورے کی وجہ بھی بن سکتی ہے، تحقیق

    By Khabrain Newsاپریل 25, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بیجنگ: (ویب ڈیسک) ایک پریشان کن تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے معیارات سے کم آلودگی بھی بعض افراد میں فوری طور پر ہارٹ اٹیک کی وجہ بن سکتی ہے۔
    سروے کے مطابق چار طرح کی فضائی آلودگیاں یعنی نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفرڈائی آکسائیڈ، کاربن مونوآکسائیڈ اور بہت باریک ذرات (ایف پی ایم) اگرچہ ڈبلیو ایچ او معیارات سے کم ہو تب بھی وہ بعض افراد میں اکیوٹ کورونری سنڈروم (اے سی ایس) کی وجہ بن کر دل کے دورے میں مبتلا کرسکتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آلودگی میں جانے کے ایک گھنٹے کے اندر بھی یہ کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔
    اے سی ایس کیفیت میں دل کے پٹھوں تک خون کی روانی متاثر ہوتی ہے جس سے یا تو ہارٹ اٹیک ہوتا ہے یا پھر ایسا انجائنا لاحق ہوتا ہے جو بے قابو ہوجاتا ہے۔ اس میں خون کے لوتھڑے دل کی شریانوں کو بند کردیتے ہیں اور سینے میں فوری درد شروع ہوجاتا ہے۔
    ان سب میں باریک ذرات اور نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کو دل کے لیے سب سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ یہ دونوں آلودگیاں پہلے ہی گھںٹے انسان پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ اگر اس کا سامنا کرنے والوں کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہوتا تو اس کا اثر زیادہ ہوتا خطرناک ہوسکتا ہے۔ خواہ وہ لوگ سگریٹ نوشی نہ بھی کرتے ہوں یا پھر ان میں سانس اور مرضِ قلب کی کوئی ہسٹری نہ بھی ہو۔
    شنگھائی میں فیوڈان یونیورسٹی کے پروفیسر ہیڈونگ کین اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ اگرچہ آلودگی دل کے لیے خطرناک ہے لیکن اتنی جلدی اس کا حملہ آج تک ریکارڈ پر نہ تھا۔ دوسری اہم بات یہ کہ درمیانے درجے کی آلودگی بھی دل کی دشمن بن سکتی ہے۔
    امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سرکیولیشن نامی جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق گاڑیوں اور کارخانوں وغیرہ کے دھویں میں ٹھوس خردبینی اور مائع باریک قطرے خارج ہوتے ہیں جو پہلے ہی دنیا بھر میں 42 لاکھ قبل ازوقت اموات کی وجہ بن رہے ہیں جو دل کے دورے اور فالج کی صورت میں نمودار ہوتی ہیں۔ یہ ذرات سانس کی بدولت پھیپھڑوں تک جاتے ہیں اور پھر خون میں شامل ہوجاتے ہیں۔
    اس ضمن میں لگ بھگ 13 لاکھ افراد کا ڈیٹا جانچا گیا ۔ اس کے لیے 2015ء سے 2020ء کے دوران 2239 ہسپتالوں کا ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور ان میں فالج اور امراضِ قلب کو دیکھا گیا ہے۔ پھر ماہرین نے فضا میں موجود آلودگیوں کا گھنٹہ وار جائزہ لیا ہے اور دیکھا ہے کہ آلودگی والے وقت (یعنی فضائی آلودگی کے ذرات، اوزون، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ، سلفرڈائی آکسائیڈ اور کاربن مونوآکسائیڈ) میں دل کے دورے کے واقعات کی شرح کیا ہے۔
    معلوم ہوا کہ جس گھنٹے آلودگی عروج پر تھی عین اسی وقت دل کے دوروں اور اموات کے واقعات بہت حد تک زائد دیکھے گئے تھے۔ یہی دورانیہ ہے جب غیر معمولی تعداد میں مریض اے سی ایس کے شکار ہوئے اور ہسپتال پہنچے تھے۔
    ماہرین نے کہا ہے کہ دنیا کے مصروف شہر اپنی فضا کو صاف رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.