Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 27ستمبراحتجاج سیاسی سرگرمیاں تیز وزیر اعطم و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے
    • حوثیوں کا بابالمند ب پر مکمل کنٹرول کا دعوی
    • لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم برہم کسی بھی علاقے میں2 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ کرنے کا حکم
    • پولینڈ روبوٹس کا انوکھا احتجاج، اے آئی سے متعلق سخت قوانین کا مطالبہ
    • فیلڈ مارشل امن کیلئے پھر متحرک
    • سکیورٹی فورسز کا کرم میں کامیاب آپریشن افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت ایران ‘ عمان ‘ خلیجی ممالک کا اجلاس پیرکوہوگا
    • نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
    • مشرق وسطی میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں122 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
    • لانگ مارچ کیس چیف سیکٹری ای جی کے پی سے بیان حلفی طلب
    • مریم نوازکا ساہیوال میں جلد 14مزید الیکٹروبسیں جلد فراہم کرنے کا اعلان
    • حمزہ شہباز کا دورہ پمز متاثرہ والدین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار
    • میر ی ٹیچر مجھے بچپن میں سونو سونو کہتی تھی: حکیم بابر
    • علی ناصر رضوی تبدیل، سہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • ن لیگی وزرائ’ ارکان اسمبلی سمیت 51افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ
    • قائداعظم محمد علی جناح کا 78واں یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
    • سری لنکا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے ہرا کر ایشیا کپ فائنل میں جگہ بنا لی
    • شمالی کوریا کے حکمراںکم جونگ کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے: جنوبی کورین انٹیلی جنس ایجنسی
    • کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
    • میجر راجہ عزیز بھٹی کے 61ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا شاندار خراج عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سندھ: بلدیاتی انتخابات، جی ڈی اے اور جے یو آئی نے مسترد کردیے، دھرنوں کا اعلان

    By Khabrain Newsجون 27, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاڑکانہ: (ویب ڈیسک) سندھ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کو گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے مسترد کرتے ہوئے احتجاجی دھرنے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ احتجاجی دھرنے کل سندھ کے 14 اضلاع میں الیکشن کمیشن کے دفاتر پر دیے جائیں گے۔
    جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو یکسر مسترد کردیا۔
    جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ میں برسوں سے جس پولنگ اسٹیشن پر ووٹ دیتا آ رہا ہوں، اس مرتبہ وہاں ووٹر لسٹ میں میرا نام ہی درج نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل کے بلدیاتی انتخابات بدترین دھاندلی اور تشدد زدہ تھے، کل ہماری یونین کمیٹی میں رات 10 بجے تک ٹھپے بازی کی گئی، ہمارے امیدوار کے خلاف انسداد دہشت گردی کے دو مقدمات بھی درج کیے گئے۔
    مولانا راشد سومرو نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جے یو آئی پونے سات لاکھ ووٹوں اور ڈھائی سو سے زائد نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہے اور 14 اضلاع میں دوسرے نمبر پر آئی ہے مگر اس کے باوجود نتائج مسترد کرتا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ حالات دیکھنے کے بعد ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت دیگر جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے، ہوسکتا ہے کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔
    جے یو آئی (ف) کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نوٹس لیں کہ پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے؟ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اگر پی پی کے کردار کا نوٹس نہیں لیا تو ہمیں اتحاد کی بیساکھی واپس لینا پڑے گی۔
    مولانا راشد سومرو نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کہ وہ سندھ کی صورتحال کا جائزہ لے کر حکومتی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ کریں، ہمارے کارکن مار کھائیں، کھلے عام دھاندلی ہو اور ہم حکومت کے اتحادی بھی رہیں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ
    الیکشن کمیشن دوبارہ تیاری کرکے صاف و شفاف الیکشن کروائے، پہلے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔
    انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سے حلقہ بندیاں دوبارہ کرنے کی درخواست کی تھی، سپریم کورٹ نے بھی حلقہ بندیاں دوبارہ کرنے کا کہا تھا لیکن الیکشن کمیشن کے بیان پر بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
    انہوں نے کہا کہ ووٹرز لسٹوں میں شدید غلطیاں تھیں جو الیکشن کمیشن کی تیاری مکمل نہ کرنے کی عکاسی کررہا تھا، نااہل اور جانبدار ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے جن کا مشن حکومتی پارٹی کو کامیاب کروانا تھا۔
    ڈاکٹر صفدرعباسی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران نے ہمارے امیدواران کو بلاوجہ نااہل کیا، فارم 11 ہر ایجنٹ کو دینا تھا لیکن وہ کسی کو نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ساتھ پولیس کی گاڑیوں کا پروٹوکول تھا جو سمجھ سے بالاتر ہے، رینجرز اور فوج کے بغیر الیکشن صرف اور صرف دھاندلی کے لیے کروائے گئے جنہیں ہم مسترد کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.