Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں مہنگائی کیخلاف ہزاروں افراد مارچ میں شریک ہیں
    • دہشت گردوں کو چن چن کر ماریں گئے فیلڈ مارشل
    • فرانس کے بعد یونان البانیہ میں بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا
    • چین میں7 شدت کا زلزلہ 16 افارد ہلاک 65 زخمی 413آفٹر شاکس ریکارڈ
    • وزیراعظم نےگندم کی امدادی قیمت 4500 روپے من مقرر کر دی
    • موسمیاتی تبدیلیاں برفانی چیتے کیلئے بھی خطرات بڑھا رہی ہیں: عطا تارڑ
    • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر نارتھ امریکن آپریشنز مسٹر پیٹربریگزملاقات کر رہے ہیں۔
    • پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے: دفتر خارجہ
    • تبت میں 7شدت کے زلزلہ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں
    • ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا اگلے ہفتے دورہ روس متوقع
    • ایران اسرائیل پر حملے کیلئے ایٹم بم بنا رہا ہے، نیتن یاہو
    • کسی کی دولت، اثر و رسوخ یا سیاسی تعلقات قانون سے نہیں بچا سکتے: مریم نواز
    • لانگ مارچ لیکر اسلام آباد جائیں گے، تیاری کررہے ہیں، حافظ نعیم
    • 23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی,صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
    • پاکستانسکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی، 10 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • شہباز شریف کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
    • اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
    • پاکستان مکمل تیار اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
    • لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 347 ریکارڈ
    • سلطان آف جوہر کپ: پاکستان نے بہتر گول اوسط پر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مصنوعی ضیائی تالیف سے مکمل تاریکی میں پودوں کی کاشت ممکن

    By Khabrain Newsجون 28, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برکلے، کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ماہرین نے پودوں میں اربوں سال سے جاری ضیائی تالیف (فوٹوسنتھے سز) کے عمل کو بہتر بنایا ہے جس کی بدولت اب وہ رات کے وقت بھی نشوونما پا سکتے ہیں۔
    ضیائی تالیف یا فوٹوسنتھے سز کا عمل پودوں اور درختوں کے لیے آبِ حیات ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی میں وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے، آکسیجن خارج کرتے ہیں اور نشاستہ (اسٹارچ) یا شکریات کی صورت میں پودے خود اپنے لیے غذا بناتے اور بڑھتے رہتے ہیں۔
    اس کا سب سے بڑا فائدہ خلا اور دیگر سیاروں پر پودوں کی افزائش کی صورت میں سامنے آسکے گا۔ اگرچہ پودوں پر پڑنے والی دھوپ کا 3 سے 6 فیصد حصہ ہی توانائی اور غذا میں بدلتا ہے لیکن اب ماہرین نے ایک پیچیدہ عمل سے ضیائی تالیف کے عمل کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ بایو انجینیئرنگ سے پودے اور درخت مکمل تاریکی میں بھی اپنی غذا بنا کر پروان چڑھتے رہتے ہیں۔
    امریکہ میں جامعہ کیلیفورنیا، ریورسائڈ کے سائنسدانوں نے سرکے کا اہم جزو ’ایسیٹیٹ‘ لے کر اسے پودوں کو ڈالا جس نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی جگہ لے لی اور ضیائی تالیف کے عمل کو پھلانگا گیا۔ پھر اسے کئی پودوں اور غذائی اجزا یعنی خمیر، خردنامیوں، سبز الجی، مٹر، تمباکو، چاول، کینولہ اور چنے وغیرہ پرآزمایا گیا۔
    ایسیٹیٹ کی بدولت سارے پودے مکمل تاریکی میں پروان چڑھے اور بعض نے تو سورج کی روشنی کے مقابلے میں بہتر افزائش ظاہر کی۔ مثلاً االجی کی نشوونما چار گنا تیزی سے ہوئی اور خمیر 18 گنا تیز رفتار پیداوار دینے لگا۔
    سائنسدانوں نے مطابق ایسیٹیٹ پودوں کے بڑھوتری کے بنیادی اینٹ کا کام کر رہا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ زمین پر بعض ایسے مقامات ہیں جہاں دھوپ کم ہوتی ہے اور مصنوعی ضیائی تالیف وہاں بہت مفید ہوسکتی ہیں ان میں بادلوں سے گھرے علاقے اور مصروف شہر بھی شامل ہیں۔
    اس منصوبے کو ناسا نے بھی بہترین قرار دیتے ہوئے رقم فراہم کی ہے جسے ’اسپیس فوڈ چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.