اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اہم ہے مگر یہ منزل نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کےراستے کا تعین کرتاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو خود کفیل بنانے کے لیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی،ہمیں پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنا ہوگا، اصلاحات کے ذریعے ہی معاشی بحران سے ملک کو نکال سکتے ہیں۔۔