Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • ایران جنگ نہیں، امریکا سے معاہدہ چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
    • ایڈ شیرن کے ٹور سے علیحدگی کے بعد میکلمور کا ’فری فلسطین‘ ٹور کا اعلان
    • پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی بورڈ ممبران کی فیس کی منظوری
    • لاہور ہائیکورٹ 100 سالہ والدہ کو بیٹے کے ساتھ بھیج دیا گیا
    • باسکٹ بال لیجنڈ باب پیٹٹ 93 برس کی عمر میں چل بسے
    • پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ
    • پنجاب پولیس کو ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے نفری کی کمی کا سامنا
    • غزہ پربنی دستاویزی فلم نازانے اسرائیل میں ہلچل مچا دی، نیتن یاہو کی فلمسازوں کی شہریت ختم کرنے کی دھمکی
    • کینال روڈ پر ستھرا پنجاب کے چنگ چی ‘ لوڈر رکشوں پر پابندی کی تجویز
    • وزیر مواصلات سے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے وفد کی ملاقات افسران کوایکسل لوڈ پالیسی پر موثر انداز میں عملدرآمد کی ہدایت
    • سعودی عرب کے 96 ویں قومی دن کی پروقار تقریب
    • لیسکو کے 33 ہزار خراب بجلی کے میٹرز تاحال تبدیل نہ ہو سکے
    • کفایت شعاری مہم پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے گرانٹ میں 20 فیصد کمی
    • خسارے میں کمی کیلئے 289 ڈاک خانے بند
    • شاہدرہ ٹائون، بھتہ خوروں نے تاجر سے50 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا
    • بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جانا ضروری:فیصل کامران
    • آئی ایم ایف وفد کی اوورسیز انویسٹرز چیمبر کے نمائندوں سے ملاقات
    • ایشن گیمز ہاکی پاکستان نے چین کو 3.0 سے شکست دے دی
    • 27ستمبر کو ٹوڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی ائی جی پنجاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا، سپریم کورٹ

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ آمدن سے زائد اثاثے پوری دنیا میں جرم تصور ہوتے ہیں، پاکستان میں نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا۔
    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کمیٹیوں اور کابینہ میں فیصلے مشترکہ ہوتے ہیں، کیا پوری کابینہ اور کمیٹی کو ملزم بنایا جائے گا؟ اس طرح فیصلے کون کرے گا؟ ہر کام پارلیمان کرے گی تو فیصلہ سازی کا عمل سست روی کا شکار ہوجائے گا۔
    چیف جسٹس نے کہا کہ ایل این جی معاہدے کے حقائق دیکھے بغیر کیس بنایا گیا تھا۔ ایل این جی سطح کے معاہدے حکومتی لیول پر ہوتے ہیں۔کئی بیوروکریٹ ریفرنس میں بری ہوئے لیکن انہوں نے جیلیں کاٹیں۔بعض اوقات حالات بیوروکریسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔
    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ اور ورکنگ ڈیولپمنٹ پارٹیز کے فیصلے بھی نیب دائرہ اختیار سے نکال دیے گئے ہیں۔ حالیہ نیب ترامیم انسداد کرپشن کے عالمی کنونشن کے بھی خلاف ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آمدن سے زائد اثاثے پوری دنیا میں جرم تصور ہوتے ہیں، عالمی معیار اور مقامی قانون کے تناظر میں نیب ترامیم کا جائزہ لیں گے۔
    جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ کیا نیب سے بچ نکلنے والے کسی اور قانون کی زد میں آسکتے ہیں؟۔ جس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کے لیے کوئی اور قانون موجود نہیں ہے۔ نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن ثابت کرنا بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب ترامیم سے منظم کرپشن کو فروغ ملے گا۔ ترمیم سے اجازت دی گئی کہ وہ مالی فائدے لیں جو نیب قانون کے زمرے میں نہ آئیں۔
    وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ترمیم کے بعد مالی فائدہ ثابت ہونے ہی پر کارروائی ہوسکے گی۔ اختیارات کے ناجائز استعمال کیلیے عوامی عہدیدار کا براہ راست فائدہ لینا ثابت کرنا ہوگا۔ عوامی عہدیدار کے فرنٹ مین اور بچوں کے مالی فائدے پر بھی کیس نہیں بنے گا۔
    جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا نیب ترمیم شدہ قانون موجودہ حالت میں1999ء میں آتا تو چیلنج ہوتا؟۔
    عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ قانون پر عملدرآمد میں نقائص سامنے آنے ہی پر اسے چیلنج کیا جاتا ہے۔ مخصوص افراد کو فائدہ پہنچانے کیلیے نیب ترامیم کی گئی ہیں۔ موجودہ حکومت کے آنے کا پہلا ٹارگٹ ہی اپنے نیب کیسز ختم کرنا تھا۔کیا نیب تحقیقات پر خرچ ہوئے اربوں روپے ضائع ہونے دیے جائیں؟ کیا احتساب عدالتوں کے ججز پر شک ہے کہ وہ انصاف نہیں کرتے؟۔
    بعد ازاں عدالت نے مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے کا مالدیپ کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس شروع کرنے کا منصوبہ

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      تازہ ترین

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ایئرلائنز کی یو اے ای کیلئے تمام پروازیں منسوخ

      ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے چین کو 3-0 سے ہرا دیا

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.