تازہ تر ین

وزیراعظم کی پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو ٹیم کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے لیویز اہلکار حبیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ہے، دہشت گرد پاکستان کے بچوں کو معذور بنانا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ قوم کی حمایت اور افواج کی مدد سے دہشت گردی کے مرض کا خاتمہ کریں گے، پولیو کے خلاف جنگ لڑنے والے ورکرز اور ان کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا تھا جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain