کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کئی روز کے اضافے کے بعد آج ایک دم سے 5 ہزار سے زائد روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5 ہزار 200 روپے کمی کے بعد ملک میں 1 تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کا ریٹ 4 ہزار 458 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہے، جبکہ منڈی میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 1848 ڈالر فی اونس ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

