Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”سیاسی جماعتوں کو قومی امور پر سودے بازی نہیں کرنی چاہیے“ نامور تجزیہ کار ضیا شاہد کی چینل ۵کے مقبول پروگرام میں گفتگو

    By Daily Khabrainمارچ 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیاشاہد کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ضیاشاہد نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا ضروری ہوتا ہے۔ 1971کی جنگ میں بھی سیاسی جماعتیں متحد نہیں تھیں جس کا قوم کو خمیازہ بھگتنا پڑا۔ ہمارے یہاں جائز بات پر بھی ناجائز مطالبات منوائے جاتے ہیں۔ حکومت کو اگر کسی مسئلہ پر سیاسی جماعتوں کی تائید چاہیے ہو تو مطالبات سامنے آ جاتے ہیں۔ سودے بازی شروع ہو جاتی ہے جو انتہائی مذموم امر ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ کئی بار بلائی گئی اے پی سی میں ثابت ہو چکا ہے کہ سول عدالتیں کئی وجوہات کی بنا پر دہشتگردوں کو سزا نہیں دے پاتیں۔ تمام سیاسی جماعتیں یہ مانتی ہیں کہ بادل نخواستہ ہی سہی فوجی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہیں تو اس پر بارگیننگ نہیں کی جانی چاہیے۔ پیپلز پارٹی فوجی عدالتوں کے مسئلہ پر بارگیننگ کر رہی ہے۔ آصف زرداری پوائنٹ سکورنگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نکلنے نہیں دیتے۔ فوجی عدالتوں کی بھی حتمی منظوری تو سینٹ نے دینی ہے جہاں پی پی کی اکثریت ہے۔ پیپلز پارٹی اس معاملہ پر اس وقت تک اختلاف جاری رکھے گی جب تک اس کے اعلانیہ یا خفیہ مطالبات تسلیم نہ کئے جائینگے۔ آصف زرداری سینٹ میں اکثریت کو ضرور کیش کروائیں گے۔ ایک نجی چینل پر دہشتگردوں اور فوجی عدالتوں کے حوالے سے میزبان کی جانب سے عجیب منطقیں پیش کرنے پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ کیا دہشتگرد جو خود کش حملہ کرنے کےلئے آتے ہیں کو سزا کے بجائے پھر قومی ایوارڈ دیا جانا چاہیے۔ ریاست کو اپنی رٹ قائم کرنے کےلئے لازمی ایسے اقدامات اٹھانا پڑتے ہیں کہ دہشتگردی جیسے مذموم جرائم کا ارتکاب کرنے والے کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ فوجی عدالتوں پر بحث سے پہلے دیکھنا ضروری ہے کہ پہلے قائم کی جانے والی فوجی عدالتوں نے کیا کیا۔ اگر انہوں نے 161 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا سنائی جن میں سے صرف 12 کو لٹکایا گیا اور باقی کو سول عدالتوں نے سٹے دیکر عملدرآمد سے روک لیا تو ایسی فوجی عدالتوں کے قیام کا اب کیا فائدہ ہوگا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں قائم کی جانی چاہئیں اور وہ جو فیصلے دیں ان پر بھی فوری عملدرآمد کیا جانا ضروری ہے۔ اگر سول عدالتوں نے ان کے فیصلوں پر عملدرآمد ہی نہیں ہونے دینا تو ایسی فوجی عدالتیں بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ عمران خان نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا اگر ان کے رہنماﺅں یا کارکنوں نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے تو یہ جمہوریت کےلئے نیک شگون ہے۔ کارکنوں کا شعور اس حد تک بڑھانا کہ وہ اپنے لیڈر سے بھی اختلاف رائے کر سکیں ایک مثبت سوچ ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ کسی کو کرکٹ میچ دیکھنے کےلئے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ آصف زرداری کو کرکٹ میچ پر پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے کئی رہنماﺅں اور کارکنوں کو کرکٹ پسند ہے وہ اگر میچ دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ کئی اپوزیشن لیڈروں سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر میچ دیکھنے آ رہے ہیں تو ان کی سکیورٹی بھی تو دیکھیں کیا ہمیں بھی کسی نے سکیورٹی دینی ہے۔ کرکٹ میچ کے حوالے سے اصولی بات یہ ہے کہ اگر میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو پاکستانی قوم ایک بہادر اور نڈر قوم ہے وہ ہر صورت میچ دیکھنے کےلئے جائے گی جو لوگ بھی ان حالات میں میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں گے ان کی جرا¿ت کو سلام کرنا چاہیے۔ پٹھانوں کے خلاف پمفلٹس بانٹنے والے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں پنجاب حکومت کا ان کےخلاف ایکشن میں آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان میں اقتصادی تعاون تنظیم کا اجلاس بلانے پر حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ سارک بھی بڑی مشترکہ تنظیم تھی لیکن بھارت نے اپنی سطحی سوچ اور تعصب کے تحت ہمیشہ اسے ناکام بنانے کےلئے رکاوٹیں کھڑی کیں۔ اسی پس منظر میں موجودہ اقتصادی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں زیادہ وسیع تر اتحاد سامنے آیا ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد

    مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش

    پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.