Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ماہرہ خان کی کنگ چارلس سے برطانیہ ایشین ٹرسٹ کے سالانہ عشائیے پر ملاقات
    • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد
    • پاکستان کا 2026 ایشین گیمز کے لیے اسکواڈ کا اعلان ، صاحبزادہ فرحان قیادت کریں گے
    • حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اہداف پر ڈرون، میزائل اور راکٹ حملہ
    • 5 ایرانی میزائل فضا میں تباہ کر دئیے اردن کا دعوی
    • مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش
    • "روسی حملے، یوکرین میں 5 ہلاکتیں؛ امریکی ایلچیوں سے بات چیت مثبت رہی:زلنسکی
    • کیوبا میں زلزلہ شدت 6.1 فلوریڈا اور میکسیکو تک جھٹکے ، 150 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • جنوبی ایران زلزلے کے جھٹکے شدت 0۔5 ریکارڈ
    • پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
    • نائٹ کلب واقعے کے بعد بین اسٹوکس کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں
    • انڈونیشیا ملائشیا فلپائن میں زلزلہ شدت 7.8 ریکارڈ ،ہلاکتوں کا خدشہ
    • محرم الحرام سیکیورٹی پلان ترتیب پنجاب میں فوج رینجرز کے دستے نگرانی کریں گے
    • اسرائیلی حملے کا جواب ایران نے میزائل برسائے ہلاکتوں کا خدشہ
    • ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، کیپیٹر کار نیول پاکستانی کپتان سے انڈین کپتان نے ہاتھ نہیں ملایا
    • جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد
    • جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا
    • ایران کی طرف سے فائر میزائل ہمارے ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنا دئیے اسرائیل کا دعوی
    • اسرائیل نے غزہ میں داخلے کے تمام راستے بند کردیے، امدادیں معطل
    • گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ پنجاب بارے اہم خبر, اختیار بھی چھِن جانے کا خدشہ

    By Daily Khabrainمارچ 1, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیٹ نیوز) سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوابدیدی اختیار کے تحت سرکاری نوکریاں بانٹنے کا اختیار نہیں، اگر قانون کے مطابق فیصلہ دے دیاتو پنجاب کے تمام محکموں کے دو چار لاکھ افسر برطرف ہو جائیں گے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس منظور احمد ملک پرمشتمل بنچ نے یہ ریمارکس فارماسسٹس مستقلی کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے محمد شیراز سمیت متعدد فارماسسٹس کی مستقلی کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کررکھی ہے ، محکمے کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خاور اکرام بھٹی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کا فارماسسٹس کو مستقل کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہے جس پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پہلے یہ بتائیں کہ پنجاب حکومت کے پاس کیا جواز ہے کہ بعض فارماسسٹس کو مستقل کر دیا جائے اور بعض فارماسسٹس کو مستقل نہ کیا جائے، وزیر اعلی پنجاب کو کس نے اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی سے جسے چاہیں بھرتی کریں یا مستقل کریں، وزیر اعلی پنجاب کو صوابدیدی اختیار کے تحت سرکاری نوکریاں بانٹنے کا اختیار نہیں، وزیر اعلی کو جو صوابدیدی اختیار موجود تھا، وہ سپریم کورٹ نے کالعدم کر دیا، سب جان لیں کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن فنکشنز رولز 1973 کا رول پانچ ختم ہو چکا ہے، جسٹس امیر ہانی مسلم نے مزید ریمارکس دیئے کہ ایڈہاک اور کنٹریکٹ پر بھرتیاں بھی مقابلے کے امتحان کے تحت ہونی چاہیے ،لیکن بدقسمتی سے پورے ملک میں پچھلے دروازے سے سرکاری بھرتیوں اور مستقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پنجاب حکومت نے بیشتر ملازم مستقل کئے، وہاں ان فارما سسٹس کو بھی مستقل کر دے.فاضل بنچ نے کہا کہ پنجاب حکومت کیلئے بہتر ہے کہ یہ اپیلیں واپس لے لے، اگر اپیلوں پر قانون کے مطابق فیصلہ دیا تو پنجاب حکومت کا کیلئے اچھا نہیں ہوگا، قانون کے مطابق فیصلہ دیا تو صوابدیدی اختیار کے بھرتی تمام افسر اور ملازم گھر جائینگے، فاضل جج نے مزید ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق فیصلہ دیدیا تو پنجاب کے تمام محکموں کے دو چار لاکھ افسر برطرف ہو جائیں گے ، حکومت سوچ لے، فیصلہ لینا ہے تو پھر سارے صوبائی محکمے آدھے سے زیادہ خالی ہوجائینگے جس پر سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ حکومت سے ہدایت لینے کیلئے کل تک مہلت دی جائے، عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی 1170 کنال اراضی کیس18 افراد سمیت پرویز الہی پر فرد جرم عائد

    مظفر آباد سمیت کشمیر بھر میں 4 روز سے انٹرنیٹ کی بندش

    پاکستان میں 11 جون سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    تازہ ترین

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    گلگت بلتستان انتخابات ، پیپلز پارٹی 10 ، مسلم لیگ ن 4 ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایک، 6 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب

    ٹاور گرنے سے کرم میں بجلی 1 ہفتے سے معطل

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.