لاہور (خصوصی رپورٹ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کے 40 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں موجود 58 ہزار سے زائد عملے کو تربیت فراہم کریگی۔ تربیتی کورسز کا آغاز 6 مارچ سے ہو گا جس میں مرحلہ وار 25 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور 15 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں تعینات 5158 کنسلٹنٹس،118224 ڈاکٹروں ، 26293 نرسوں، 8613 پیرامیڈکس اور 210 فارماسسٹس کو صحت عامہ کے حوالے سے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کی جائیگی۔ ٹریننگ کا انعقاد پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ منجیمنٹ یونٹ کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں تعینات عملئے کی استعداد کار میں اضافہ ہے۔ جن 40 ہسپتالوں کے عملے کو تربیت فراہم کی جائیگی ان میں قصور، اوکاڑہ ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پاکپتن، خانیوال بہاولپور، میاں والی، چکوال اتک، جوہرہ آٓباد، مظفرگڑھ احمد پور عارف والہ، میاں چنوں ، ہسپتال کوٹ اوو، گوجر اور خوشاب کے تحصیل ہیڈ ہسپتال شامل ہیں ۔ تربیتی کورسز میں ایڈوانس ٹروما، ایمرجنسی کیئر ، ریڈ یو گرافر، بلڈ بنک کا طریقہ کار، ادویات کی تیاری اور سٹوریج فیملی پلاننگ ، وایٹ مینجمنٹ، انفیکشن کنٹرول اور بائیو میڈیکل آلات کے استعمال کے حوالے سے کو رسز شامل ہیں ،اس حوالے سے یو ایچ کاوائس چانسلر اور تربیتی کورسز کے کور آرڈیننس پروفیسر جنید سرفراز خان نے کہا کہ ان کورسز کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کو سامنے رکھ کر کیا جا رہا ہے جس کے تحت صوبے کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم ہو سکیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورسز تربیت یافتہ ماہرین اور فیکٹی کی زیر نگرانی ہوں گے۔
ہسپتالوں کے 58ہزار عملے بارے اہم اقدام
