کراچی : (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد ، ملزم گرفتار کر لیے گئے ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں لندن بھیجے جانیوالے پارسل سے 386 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں ۔
اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر پر 33 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ نوکنڈی کے صحرائی علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے زمین کے اندر چھپائی گئی 91 کلو چرس برآمد کی گئی ۔
اے این ایف حکام کے مطابق ایک اور کارروائی میں لسبیلہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 9 کلو 20 گرام آئس برآمدکی گئی ، پشاور کارخانو مارکیٹ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے خیبر کے رہائشی ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
