Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن
    • اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست
    • خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھینس اور مرغی پال کر دن بدلنے کا فارمولا دے دیا

    By Khabrain Newsمارچ 17, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میری ترجیحات میں صوبے کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنا ہے، ہمارے نوجوان کلاس فور کی نوکری کے لیے پانچ سے چھ لاکھ روپے رشوت دے رہے ہیں، نوجوان اپنی بھینس پال کر بہتر روزگار کما سکتے ہیں۔ اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے جہاں ملک کی سکیورٹی کی بات کی وہیں، بے روزگار نوجوانوں کو بھینس اور مرغیاں پالنے کا مشورہ بھی دیا۔

    انھوں نے کہا کہ وہ قوم بنتی ہے جو اپنے پاؤں پہ کھڑی ہو، خیرات کے پیسے سے قومیں نہیں بنتی، خواتین کو گھروں میں روزگار دیں گے اور نوجوانوں کو مختلف کاموں میں مہارت سکھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک سے ہماری بات چیت شروع ہوگئی ہے ہم اپنے لوگوں کو ٹریننگ دے کر روزگار مہیا کریں گے، اس کے علاوہ تربیت دے کر اپنے صوبے کے لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تاکہ وہ بہتر روزگار کما سکیں۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان نے جب بھینس پالنے کا کہا تھا تو لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایا تھا۔ چھ لاکھ روپے کی بھینس 15 سے 16 کلو دودھ دیتی ہے جس سے اچھا روزگار کمایا جا سکتا ہے۔

    علی امین نے مزید کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ 180 روپے کلو مل رہا ہے، اگر ہمیں 250 روپے میں خالص دودھ ملے تو ہم لینے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ نوجوان کلاس فور کی نوکری لینے سے ایک گائے ہی پال لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 50 روپے کا انڈہ ہے جو اسلام آباد میں 60 روپے کا ملتا ہے، اگر ایک لاکھ روپے کی مرغیاں لے لیں تو آپ کو کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ’ہماری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے‘
    وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں پورے صوبے کا وزیر اعلیٰ ہوں، پورا صوبہ میری ذمہ داری ہے، صوبے میں جو بھی کام نہیں ہوئے وہ ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’ہماری پہلی ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، ہم لوگ امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے‘۔

    انھوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے مکمل ایک پلان بنایا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔ ہماری جو پولیس ہے ہماری جو فورسز ہیں یہ بھی محفوظ رہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      3. پاکستانی اوپنر معاذ صداقت کی انٹرنیشنل لیگ سیزن 5 کیلئے رجسٹریشن

      خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک

      مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے

      تازہ ترین

      اے آئی سے مدد لینا مہنگا پڑگیا، کراچی کا شہری زیرِحراست

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.